سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 121 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 121

۱۲۱ ہوئی تو خدیجہ بنت خویلد نے جو قبیلہ بنو اسد کی ایک نہایت شریف اور مالدار خاتون تھی اور مکہ کی تجارت میں اس کا بہت بڑا حصہ تھا آپ کو تجارتی مال دے کر شام کی طرف تجارت کی غرض سے بھیجا اور اپنے غلام میسرہ کو آپ کے ساتھ کر دیا۔اس سفر میں آپ کی محنت اور برکت اور دیانتداری کے طفیل اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت نفع ہوا اور آپ نہایت کامیاب ہو کر واپس آئے۔اسی طرح آپ نے دو تین تجارتی سفر دُوسرے علاقوں کی طرف بھی کئے۔حضرت خدیجہ کے ساتھ شادی حضرت خدیجہ ایک بیوہ اور صاحب اولا دعورت تھیں اور یکے بعد دیگرے دو خاوند کر چکی تھیں۔مگر دونوں فوت ہو چکے تھے۔چونکہ نہایت معزز اور دولتمند اور شریف تھیں حتی کہ اُن کی شرافت کی وجہ سے اُن کا نام طاہرہ مشہور ہو گیا تھا۔اس لئے مکہ کے کئی لوگوں نے ان کو نکاح کا پیغام بھیجا، مگر انہوں نے سب کا انکار کیا۔اب جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کا معاملہ پڑا اور اُنہوں نے آپ کے اخلاق فاضلہ اور قابلیت کو دیکھا اور اپنے خادم میسرہ کو بھی آپ کی تعریف میں رطب اللسان پایا تو انہوں نے خود آپ کو نکاح کا پیغام بھیجا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو طالب کے مشورہ کے بعد قبول کر لیا؛ چنانچہ آپ کے رشتہ دار اور خدیجہ کے قریبی رشتہ دار جمع ہوئے اور ابو طالب نے پانسو درہم مہر پر خدیجہ کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح پڑھ دیا۔اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر پچھپیں سال کی تھی اور حضرت خدیجہ کی عمر چالیس سال کی تھی۔گویا خدیجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پندرہ سال بڑی تھیں۔اس نکاح کے وقت حضرت خدیجہ کے والد خویلد بن اسد فوت ہو چکے تھے۔اس لیے خدیجہ کی طرف سے ان کے چچا عمرو بن اسد نے شرکت کی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جتنی بھی اولاد ہوئی وہ سب سوائے ابراہیم کے جو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری عمر میں ماریہ قبطیہ کے بطن سے پیدا ہوئے ، خدیجہ کے بطن سے پیدا ہوئی؛ چنانچہ حضرت خدیجہ سے آپ کے تین لڑکے اور چار لڑکیاں ہوئے۔لڑکوں کے نام قاسم ، طاہر اور طیب تھے۔بعض روایتوں میں ایک چوتھا بیٹا عبد اللہ بھی بیان ہوا ہے مگر عام خیال یہ ہے کہ طیب کا دوسرا نام عبداللہ تھا۔لڑکیوں کے نام زینب، رقیہ ، ام کلثوم اور فاطمہ تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری اولاد جو حضرت خدیجہ کے بطن سے ہوئی : زرقانی : ابن سعد و روض الانف جلد اصفحه ۱۲۲