سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 802 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 802

۸۰۲ اور اس کا کسی خاص طبقہ سے تعلق رکھنا اسے نیک عمل کے پھل سے محروم نہیں کرسکتا ) اور اسی طرح جو شخص بھی کوئی بدی کرتا ہے وہ اس کا خمیازہ بھگتے گا (اور اس کا کسی خاص طبقہ سے تعلق رکھنا اسے اس کی بدی کے نتیجہ سے بچا نہیں سکتا )۔“ پھر فرماتا ہے: وَقَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أَوْ نَطَرِى تِلْكَ آمَانِيُّهُمْ ۖ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَاهُمْ يَحْزَنُونَ یعنی ” یہودی اور عیسائی لوگ دعوی کرتے ہیں کہ کوئی شخص یہود یا نصاری کے سوا جنت میں نہیں جاسکتا۔یہ ان لوگوں کی محض خام خیالی ہے اور ایک ہوس سے زیادہ حقیقت نہیں رکھتی۔تو انہیں کہہ دے کہ اگر تم اس دعوئی میں بچے ہو تو کوئی دلیل لاؤ۔ہاں بے شک جس شخص نے اپنے تئیں خدا کے سپر د کر دیا یعنی اس پر سچا ایمان لایا اور پھر نیک عمل کئے تو وہ خواہ کوئی ہو خدا سے اپنا اجر پائے گا اور ایسے لوگوں پر خدا کے حضور کوئی خوف و حزن نہیں آئے گا۔“ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ نجات پانے اور قرب الہی کے حصول کے لئے صرف قومی یا رسمی رنگ میں یہودی یا عیسائی یا کسی اور مذہب کی طرف منسوب ہونا ہرگز کافی نہیں بلکہ نجات اور قرب الہی کے لئے سچا ایمان اور عمل صالح ضروری ہے۔پس جو شخص بھی یہ دو باتیں یعنی سچا ایمان اور عمل صالح اپنے اندر پیدا کرتا ہے تو پھر خواہ وہ قومی یا نسلی رنگ میں کوئی ہو وہ خدا کی طرف سے ثواب اور انعام کا مستحق ہوگا۔یہ آیت ضمنا مسلمانوں کو بھی ہوشیار کرتی ہے کہ وہ محض مسلمان کہلانے پر تسلی نہ پائیں کیونکہ خدا تعالیٰ کو خالی ناموں سے سروکار نہیں بلکہ اس کی نظر حقیقت پر ہے۔پھر دینی فرائض کی ادائیگی کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: يَؤُمُ الْقَوْمَ أَقْرَتُهُمْ لِكِتَابِ اللهِ فَإِنْ كَانُوا فِي الْقِرَأَةِ سَوَاءٌ فَأَعْلَمُهُمُ بِالسُّنَّةِ فَإِنْ كَانُوا بِالسُّنَّةِ سَوَاءٌ فَاقْدَمُهُمْ هِجْرَةً فَإِنْ كَانُوا فِي الْهِجْرَةِ سَوَاءٌ فَاكْثَرُهُمْ سِنًّا - وَفِي رِوَايَةٍ فَلْيَومُهُمْ اَحَدُهُمْ وَاَحَقُّهُمْ بِالْإِمَامَةِ أَقْرَتُهُمْ - یعنی اے مسلمانو! جب تم آپس میں فریضہ نماز کی ادائیگی کے لئے اکٹھے ہو ( جو اسلام ا: سورة البقرة : ۱۱۲ ۱۱۳ ترمذی کتاب الصلوة س : صحیح مسلم کتاب الصلوة