سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 35 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 35

۳۵ الدر المخور فى مصنفہ شیخ جلال الدین یہ بعد کی تصنیف ہے جس میں التفسیر بالماثور (۶) جلد عبدالرحمن بن ابی بکر السیوطی رطب و یابس سب کچھ جمع ہو گیا ) ۸۴۹ھ تا ۹۱۱ھ ہے۔سیرت و تاریخ کی ابتدائی کتب تیسر ا سلسلہ سیرۃ و تاریخ و مغازی کا ہے۔اس سلسلہ کی غرض و غایت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات وسوانح اور ابتدائی اسلامی جنگوں اور ابتدائی اسلامی تاریخ کے متعلق روایات جمع کرنا تھی مگر جیسا کہ اوپر بیان کیا جاچکا ہے یہ روایتیں بحیثیت مجموعی حدیث کی روایتوں سے کمزور ہیں کیونکہ اس سلسلہ کے جمع کرنے والوں کی غرض سیرت و تاریخ کے سارے مواد کو ایک جگہ جمع کر دینا تھی تا کہ کوئی بات ضبط میں آنے سے رہ نہ جائے اور پھر بعد میں آنے والے اس کی چھان بین خود کر لیں جو قرآن شریف اور صحیح احادیث کو سامنے رکھ کر مشکل نہیں ہے۔اس سلسلہ کی ابتدائی تصنیفات جن میں ہم نے جغرافیہ اور تاریخ عرب کی کتب بھی شامل کر لی ہیں یہ ہیں : کتاب المغازی مصنفہ محمد بن مسلم بن یہ کتاب غالباً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے شہاب زہری حالات زندگی اور ابتدائی جنگوں کی تاریخ میں -1 ۵۱ھ تا ۱۲۴ھ سب سے پہلی تصنیف ہے۔امام زھری تابعین میں سے تھے اور متعدد صحابہ کو دیکھا اور ان کی باتوں کو سُنا تھا۔نہایت ثقہ اور وسیع العلم انسان تھے مگر افسوس کہ ان کی کتاب اب ناپید ہو چکی ہے۔البتہ بعض کتابوں میں اس کے حوالے آتے ہیں اور امام زہری کی زبانی روایات تو اکثر کتابوں میں آتی ہیں اور نہایت معتبر خیال کی جاتی ہیں۔٢- المغازی مصنفہ موسی بن عقبہ موسیٰ بن عقبہ امام زھری کے شاگردان رشید میں المتوفی ۱۴۱ھ سے تھے اور بعض صحابہ کو دیکھا تھا۔نہایت محتاط مصنف تھے اور جو کچھ لیتے تھے جانچ تول کر لیتے