سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 243
۲۴۳ ایک دفعہ جب میں ابھی مسلمان نہیں ہوا تھا، میں نے آپ کو ذ والمجاز میں دیکھا کہ آپ لوگوں کے مجمعوں میں گھس کر تو حید کا وعظ فرماتے پھرتے تھے۔اُس وقت ابو جہل آپ کے پیچھے پیچھے تھا اور آپ پر خاک پھینکتا جاتا تھا اور کہتا تھا۔”اے لوگو! اس کے فریب میں نہ آنا۔یہ چاہتا ہے کہ تم کو لات و عزیٰ کی پرستش سے پھیر دے۔166 ایک دفعہ آپ بنو عامر بن صعصہ کے ڈیرے میں تشریف لے گئے۔خوش قسمتی سے اس وقت کوئی قریش آپ کے ساتھ نہ تھا۔آپ نے انہیں توحید کا وعظ فرمایا اور اسلام کی تائید میں اُن سے مدد چاہی۔جب آپ تقریر ختم کر چکے تو ان میں سے بحیرہ بن فراس نامی ایک شخص بولا۔واللہ اگر یہ شخص میرے ہاتھ آ جاوے تو میں سارے عرب کو زیر کرلوں۔اور پھر آپ سے مخاطب ہو کر کہنے لگا۔اچھا یہ بتاؤ کہ اگر ہم نے تمہارا ساتھ دیا اور تم اپنے مخالفوں پر غالب آگئے۔تو تمہارے بعد حکومت میں ہمارا حصہ ہوگا یا نہیں ؟“ آپ نے فرمایا۔حکومت کا معاملہ تو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، جسے چاہتا ہے دیتا ہے۔اُس نے کہا۔خوب! تمام عرب کے سامنے سینہ سپر ہم ہوں اور حکومت غیر کے ہاتھ میں جاوے! جاؤ ہمیں تمہاری ضرورت نہیں۔غرض آپ نے مختلف قبائل کا دورہ فرمایا اور بنو عامر بن صعصہ ، بنو محارب ، فزارہ ، غسان ، مزہ ، حنیفہ، سلیم، عبس، کنده، کلب، حارث، عذره ، حضارمہ، وغیرہ سب کو باری باری اسلام کی دعوت دی مگر سب نے انکار کیا۔اور سب سے زیادہ سختی کے ساتھ انکار کرنے والے بنو حنیفہ تھے جو یمامہ کے رہنے والے تھے۔مسیلمہ کذاب جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آخر عہد میں نبوت کا دعویٰ کیا اسی قبیلہ کا رئیس تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قبائل کا دورہ بھی ایک عجیب منظر پیش کرتا ہے۔ہر دو جہان کا بادشاہ جس کا نام لینے پر بعد کے مسلمان شہنشاہ جن کے نام سے دنیا کا نپتی تھی اپنے تختوں سے نیچے اتر آتے تھے ، قبائل عرب کے بدوی رئیسوں کے خیموں میں جاتا ہے اور ایک ایک رئیس کے خیمہ پر دستک دے کر خالق کونین کا پیغام پیش کرتا ہے اور پیچھے پڑپڑ کر استدعا کرتا ہے کہ یہ تمہارے بھلے کی چیز ہے اسے لے لو۔مگر ہر دروازہ اس کے لیے بند کیا جاتا ہے اور ہر خیمہ سے اس کو یہ آواز آتی ہے کہ جاؤ یہاں تمہارا کوئی کام نہیں اور خدا کا یہ بندہ اپنے مقدس مال کی گٹھڑی اٹھا کر اگلے خیمے کا راستہ لیتا ہے۔بہر حال اب اسلامی منظر چاروں طرف تاریک و تا ر تھا۔مکہ میں قریش اسلام کے جانی دشمن تھے اور ل : مسند امام احمد بن حنبل جلدم : ابن سعد ذكر دعاء رسول الله صلى الله عليه وسلم قبائل العرب : ابن ہشام : ابن ہشام