سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 935 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 935

۹۳۵ بسم الله الرحمن الرحيم میری تصفیف کی اس وقت تک خدا تعالی کے فضل سے دو جلدیں مکمل اور تیسری جلد جز و أ شائع ہو چکی ہیں۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل واحسان ہے کہ اس نے مجھے اس کتاب کی تصنیف کی توفیق عطا فرمائی اور میری اس کوشش کو قبولیت سے نوازا۔فالحمد اللہ علی ذالک۔میں نے کچھ عرصہ سے سیرۃ خاتم النبیین کی تیسری جلد کے بقیہ حصہ کے مضامین کی فہرست تیار کر کے مرتب کر رکھی تھی جواب الفضل میں شائع کرنے کی غرض سے بھجوا رہا ہوں۔اس اشاعت کی سہ گو نہ غرض ہے۔اول یہ کہ تا مجھے اس کتاب کی تکمیل کی یاد دہانی ہوتی رہے۔دوسرے یہ کہ اگر خدانخواستہ میں اسے اپنی زندگی میں مکمل نہ کر سکوں تو خدا کا کوئی اور بندہ اسے انہی لائنوں پر مکمل کر دے اور میں بھی اس کے ثواب میں حصہ دار بن جاؤں۔اور تیسرے یہ کہ اگر کسی دوست کے خیال میں اس فہرست کی تکمیل کے متعلق کوئی مفید تجویز آئے یعنی ان کی رائے میں اس فہرست میں کوئی عنوان زیادہ ہونے والا ہو یا ترتیب بدلنے والی ہو یا کوئی اور تبدیلی ضروری ہو تو وہ مجھے مطلع فرما کر اس تصنیف کے ثواب میں شریک ہو جائیں۔بالاخر دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ اس ضروری تصنیف کی تکمیل کے لئے دعا بھی فرما ئیں کیونکہ ہر امر حقیقتا خدا تعالیٰ ہی کے فضل اور اس کی توفیق کے ساتھ معلق ہوتا ہے۔خاکسار را قم آغم مرزا بشیر احمد عفی عنہ ربوه ۳۱ /جنوری ۱۹۵۵ء ( منقول از روزنامه الفضل ربوه - شماره ۲۰ فروری ۱۹۵۵ء)