سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 933 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 933

۹۳۳ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ مبارک ارشاد ایک نہایت گہرے اور لطیف نفسیاتی فلسفہ پر مبنی ہے کہ دنیا میں بعض بدیاں ایسی ہوتی ہیں کہ اکثر انسان ان میں ایک دفعہ قدم رکھ کر پھر آگے بڑھنے سے رک نہیں سکتے۔اور ہر پہلا قدم دوسرے قدم کی طرف دھکیلتا ہے مگر افسوس ہے کہ بہت کم لوگ اس فلسفہ کو سمجھتے یا اس کی قدر کرتے ہیں۔( اس جگہ حصہ سوم کی جز واؤل ختم ہوئی )