سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 919 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 919

۹۱۹ سے پیش آیا ہوں اور میں اس کے ساتھ دولڑکیاں بھجوا رہا ہوں جنہیں قبطی قوم میں بڑا درجہ حاصل ہے اور میں کچھ پار چات بھی بھجوا رہا ہوں اور آپ کی سواری کے لئے ایک خچر بھی بھجوا رہا ہوں۔والسلام 1 اس خط سے ظاہر ہے کہ مقوقس مصر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اینچی کے ساتھ عزت سے پیش آیا اور اس نے آپ کے دعوئی میں ایک حد تک دلچسپی بھی لی مگر بہر حال اس نے اسلام قبول نہیں کیا اور دوسری روایتوں سے پتہ لگتا ہے کہ عیسائی مذہب پر ہی اس کی وفات ہوئی۔اس کی گفتگو کے انداز سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ وہ بے شک مذہبی امور میں دلچسپی تو لیتا تھا مگر جو سنجیدگی اس معاملہ میں ضروری ہے وہ اسے حاصل نہیں تھی۔اس لئے اس نے بظاہر مؤدبانہ رنگ رکھتے ہوئے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو ٹال دیا۔جو دولڑکیاں مقوقس نے بھجوائی تھیں ان میں سے ایک کا نام ماریہ اور دوسری کا نام سیرین تھا۔اور یہ دونوں آپس میں بہنیں تھیں اور جیسا کہ مقوقس نے اپنے خط میں لکھا تھا وہ قبطی قوم میں سے تھیں اور یہ وہی قوم ہے جس سے خود مقوقس کا تعلق تھا اور یہ لڑکیاں عام لوگوں میں سے نہیں تھیں بلکہ مقوقس کی اپنے تحریر کے مطابق ”انہیں قبطی قوم میں بڑا درجہ حاصل تھا۔در اصل معلوم ہوتا ہے کہ مصریوں میں یہ پرانا دستور تھا کہ اپنے ایسے معزز مہمانوں کو جن کے ساتھ وہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے تھے رشتہ کے لئے اپنے خاندان یا اپنی قوم کی شریف لڑکیاں پیش کر دیتے تھے۔چنانچہ جب حضرت ابرا ہیم مصر میں تشریف لے گئے تو مصر کے رئیس نے انہیں بھی ایک شریف لڑکی (حضرت ہاجرہ ) رشتہ کے لئے پیش کی تھی جو بعد میں حضرت اسماعیل اور ان کے ذریعہ بہت سے عرب قبیلوں کی ماں بنی۔۔بہر حال مقوقس کی بھجوائی ہوئی لڑکیوں کے مدینہ پہنچنے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ماریہ قبطیہ کو تو خود اپنے عقد میں لے لیا اور ان کی بہن سیرین کو عرب کے مشہور شاعر حسان بن ثابت کے عقد میں دے دیا ہے یہ ماریہ وہی مبارک خاتون ہیں جن کے بطن سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادہ حضرت ابراہیم پیدا ہوئے۔جو زمانہ نبوت ے معلوم ہوتا ہے کہ مقوقس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خط کی نقل میں بسم اللہ کے الفاظ لکھ دئے ہوں گے ورنہ ان میں اس کا رواج نہیں تھا ۳: کتاب هذا حصہ اول تاریخ خمیس : زرقانی جلد ۳ حالات ماریہ قبطیہ واسدالغابہ حالات ماریه وسیرین ۵: اسدالغابه