سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 741
۷۴۱ ،، کہا ” بیٹے ! (اگر تمہیں تسلی ہے تو بے شک ) ابوالقاسم کی بات مان لو۔لڑکے نے کلمہ پڑھا اور مسلمان ہو گیا۔جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے اور فرمایا ”خدا کا شکر ہے کہ ایک روح آگ کے عذاب سے نجات پاگئی۔۔جب شام کا ملک فتح ہوا اور وہاں کی عیسائی آبادی اسلامی حکومت کے ماتحت آگئی تو ایک دن جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سہل بن حنیف اور قیس بن سعد قادسیہ کے شہر میں کسی جگہ بیٹھے ہوئے تھے ان کے پاس سے ایک عیسائی کا جنازہ گزرا۔یہ دونوں اصحاب اسے دیکھ کر تعظیماً اٹھ کھڑے ہوئے۔ایک مسلمان نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا صحبت یافتہ نہیں تھا اور ان اخلاق سے نا آشنا تھا جو اسلام سکھاتا ہے یہ دیکھ کر بہت تعجب کیا اور حیران ہو کر سہل اور قیس سے کہا کہ یہ تو ایک ذمی کا جنازہ ہے۔انہوں نے جواب دیا کہ ہاں! ہم جانتے ہیں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی طریق تھا کہ آپ غیر مسلموں کے جنازہ کو دیکھ کر بھی کھڑے ہو جاتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ کیا ان میں خدا کی پیدا کی ہوئی جان نہیں ہے؟۔دوسری اقوام کے مذہبی بزرگوں کا احترام بین الاقوام مناقشات کی تہ میں بیشتر طور پر یہ جذ بہ کام کرتا ہے کہ ایک قوم دوسری قوم کے مذہبی پیشواؤں کا احترام نہیں کرتی اور اپنے بزرگوں کے سوا باقی سب کو جھوٹا اور مفتری اور مفسد فی الارض قرار دیتی ہے اس معاملہ میں اسلام یہ تعلیم پیش کرتا ہے کہ خدا کسی ایک قوم یا ایک ملک کا خدا نہیں ہے بلکہ وہ ساری دنیا کا خدا ہے پس جس طرح اس نے دنیا کی جسمانی زندگی کے لئے ایسے سامان پیدا کئے ہیں جو کسی ایک قوم کے ساتھ خاص نہیں۔اسی طرح اس کی ازلی رحمت نے دنیا کی روحانی زندگی کے لئے بھی سب کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا اَنِ اعْبُدُوا اللهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى اللهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الصَّللَهُ ، وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ یعنی ہم نے ہر قوم میں اپنا رسول بھیج کر لوگوں کو یہ ہدایت دی ہے کہ صرف خدا کی پرستش کرو اور شیطانی رستوں کے قریب نہ جاؤ لیکن افسوس کہ صرف بعض نے ہماری نصیحت کو مانا اور بعض نے گمراہی کا رستہ : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت تھی۔۲: بخاری ابواب الجنائز باب اذا اسلم الصبی بخاری ابواب الجنائز باب مَنْ قَامَ لِجَنَازَةِ يَهُودِي ۴ : سورة پحل: ۳۷ ۵: سورة فاطر: ۲۵