سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 707 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 707

4۔2 ہے اور کامل جدائی کے واسطے یہ ضروری ہے کہ طلاق تین دفعہ تین مختلف وقتوں میں دی جاوے تا کہ مکمل علیحدگی کے لئے کسی عارضی ناراضگی میں قدم نہ اٹھایا جاسکے اور خاوند کو اپنے ٹھنڈے لمحات میں اونچ نیچ کے سوچنے کا موقع مل جاوے۔اگر کوئی شخص جوش میں آکر ایک ہی وقت میں تین طلاقیں دے دیتا ہے تو وہ نا جائز ہوگا اور صرف ایک طلاق شمار ہوگی لے -Y طلاق کی صورت میں خاوند کا فرض ہے کہ اگر وہ اپنی بیوی کا مہر پہلے نہیں ادا کر چکا تو طلاق کے وقت اسے ادا کرے اور اگر کوئی اور مال اس نے اپنی بیوی کو دے رکھا ہے تو وہ بھی واپس نہ لے بلکہ ممکن ہو تو اپنے پاس سے کچھ اور بھی دے دے اور بڑی خوش معاملگی اور احسان کے طریق پر اس کام کو سر انجام دے۔ے۔طلاق کے بعد بھی جب تک عورت دوسری شادی کے لئے آزاد نہ ہو جاوے خاوند اس بات کا ذمہ دار ہے کہ اپنی مطلقہ بیوی کے ضروری اخراجات کا بوجھ اٹھائے۔اور اگر کوئی خوردسالہ اولاد ہے جو ماں سے جدا نہیں ہو سکتی تو وہ بھی ماں کے پاس رہے گی اور اس کے ضروری اخراجات کا ذمہ دار باپ ہوگا۔۔- خلع کے متعلق اسلامی قانون یہ ہے کہ چونکہ خانگی نظام کی امارت خاوند کے ہاتھ میں ہے یعنی از روئے شریعت اور از روئے عقل وہ نہ صرف بیوی کے اخراجات کا ذمہ دار ہے بلکہ فیملی کا ہیڈ بھی وہی ہے اور پھر دوسری طرف عورت ہوتی بھی نسبتا سادہ مزاج ہے اور چالاک لوگوں کے دھوکے میں زیادہ آسانی کے ساتھ آسکتی ہے اس لئے بیوی کو خود بخود علیحدہ ہو جانے کا حق نہیں ہے بلکہ اس صورت میں اسلامی تعلیم یہ ہے کہ اگر کسی وجہ سے عورت اپنے خاوند کے ساتھ نبھاؤ کو ناممکن خیال کرے اور دوسری طرف خاوند اسے الگ کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو وہ حاکم کے ذریعہ علیحدگی حاصل کر سکتی ہے۔اور حاکم کا یہ کام مقر رکیا ل سورة بقرة: ۲۳۰ تا ۲۳۲ نیز ابوداؤ د کتاب النکاح باب في البتة و بخاری کتاب الطلاق باب وَبَعُولَتُهُنَّ أَحَقُّ برَدِهِنَّ ونسائى عن محمود بن لبيد - بحوالہ مشکوۃ باب الخلع والطلاق فصل ثاني : سورة بقرة : ۲۳۰ تا ۲۳۶ وسورة طلاق : ۱تا ۸ سے : سورة بقرة : ۲۳۴ وسورة طلاق : ۱ تا ۸ نیز دیکھو بخاری کتاب الطلاق باب قصة فاطمة وبداية المجتهد وزادالمعاد فصول متعلقہ سورة بقرة : ۲۳۴ نیز موطا وابوداؤ دباب من احق بالولدوبداية المجتهد وزاد المعاد فصول متعلقہ ۵: سورة بقرة : ۲۳۰ ۲۳۱ نیز بخاری کتاب النکاح باب الخلع و مشکوة باب الخلع وباب الولى في النكاح نیز دیکھوهداية المجتهدوزادالمعاد فصول متعلقہ