سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 702 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 702

۷۰۲ جذبات پر قائم نہیں ہوتی بلکہ دوسرے امور بھی جو رشتہ نکاح میں دیکھنے نہایت ضروری ہوتے ہیں مدنظر رہتے ہیں مثلاً اخلاقی اور دینی حالت ، خاندانی حالت ، مالی حالت تمدنی مناسبت، طبائع کی موافقت، عمر ، صحت وغیرہ۔ظاہر ہے کہ اگر دو نو جوانوں کو بغیر کسی قسم کے مشورہ اور ولایت کے سہارے کے یونہی اکیلا چھوڑ دیا جاوے کہ وہ جس طرح چاہیں اپنے طور پر شادی کر لیں تو چونکہ نو جوانوں میں عموماً جذبات کا زور ہوتا ہے اور مستثنیات کو الگ رکھتے ہوئے یہ جذبات بھی زیادہ تر شہوانی محبت کا رنگ رکھتے ہیں اس لئے دوسرے امور کا نظر انداز ہو جانا بالکل اغلب ہوتا ہے اور عملاً سارا معیار صرف وقتی جذبات پر آجاتا ہے جس کا نتیجہ اکثر خطر ناک نکلتا ہے لیکن ولایت کے انتظام میں یہ خطرہ بہت ہی کم ہوتا ہے کیونکہ لڑکی کے جذبات کے ساتھ ساتھ ولی کے عقل و تجربہ کی شمع بھی اپنا کام کرتی ہے۔پس ولایت کا انتظام ایک نہایت ہی مبارک انتظام ہے جس میں ایک طرف تو عورت کی جائز آزادی اور اس کا حق انتخاب قائم رہتے ہیں اور دوسری طرف وہ شریر اور شاطر لوگوں کے دام تزویر میں پھنسنے یا محض جذباتی رو میں بہہ کہ عقل و تجربہ کے مشورے کو خیر باد کہہ دینے کے بدنتائج سے بچ جاتی ہے۔۹ - اسلامی نکاح میں مہر ایک ضروری شرط ہے یعنی مرد کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق کوئی رقم یا جائیداد یا چیز جس کا فیصلہ فریقین کی رضامندی پر موقوف ہوتا ہے عورت کو دے لیے یہ مہر خاوند کے ذمہ ایک قانونی قرض کا رنگ رکھتا ہے اور اس کی مالک اور متصرف کلیتًا عورت ہوتی ہے۔نیز یہ مہراس حصہ کے علاوہ ہوتا ہے جو عورت کو اس کے خاوند کی وفات پر بطور ورثہ کے ملتا ہے۔گویا اسلام میں عورت کو تین مختلف ذریعوں سے مال پہنچتا ہے۔اول اس کے والدین وغیرہ کی طرف سے بطور ورثہ کے یے دوسرے اس کے خاوند کی طرف سے بطور ورثہ کے کے تیسرے مہر کے ذریعہ سے اور اس پر لطف یہ ہے کہ عورت کے ذمہ خرچ کوئی نہیں ہوتا۔-1+ خاوند اپنی حیثیت کے مطابق اپنی بیوی کے ضروری اخراجات مہیا کرنے کا ذمہ دار ہے۔اور یہ خرچ مہر وغیرہ کے علاوہ ہوتا ہے۔ا : سورة بقرة : ۲۳۸ - سورة نساء : ۲۶،۲۵ نیز مشکوۃ کتاب النکاح باب الصداق : سورۃ نساء : ۱۳،۱۲ ۳ : سورۃ نساء : ۱۳ سورة بقرة :۲۳۴ و سورة نساء: ۳۵ و سورة طلاق: ۸،۷ نیز بخاری ابواب النفقات و مسلم کتاب الحج باب حجتہ النبی صلعم وابوداؤ د کتاب النکاح باب فِي حَقِّ الْمَرْأَةِ عَلَى زَوْجِهَا