سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 55 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 55

وم - عرب مستعربه یعنی باہر سے آئے ہوئے لوگ جو عرب میں آ کر آباد ہوئے۔اُن میں زیادہ تر حضرت اسمعیل بن ابراہیم علیہما السلام کی اولاد تھی جو حجاز میں آکر آباد ہوئی۔ان کو عدناتی بھی کہتے ہیں، کیونکہ حضرت اسمعیل کی اولاد میں بڑا شخص جس سے یہ لوگ پھیلے عدنان تھا۔بنو عدنان بھی آہستہ آہستہ کئی شاخوں میں منقسم ہو گئے۔اور ملک کے مختلف حصوں میں پھیل گئے۔قریش جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے بنو عدنان ہی کی ایک شاخ تھے۔اور جیسا کہ آگے ظاہر ہو جائے کا ظہو ر ا سلام کے وقت عرب مستعربہ میں سب سے زیادہ طاقتور اور صاحب اثر قریش ہی کا قبیلہ تھا۔عرب مستعر بہ کے متعلق یہ بات یا درکھنی چاہیے کہ عدنان حضرت اسمعیل سے کئی پشت بعد پیدا ہوئے تھے۔مگر چونکہ عدنان اور حضرت اسمعیل کی درمیانی کڑیوں کے متعلق روایات میں کچھ اختلاف ہے اس وجہ سے بعض غیر مسلم مؤرخین کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نسل اسمعیل میں ہونے کے متعلق اعتراض کا موقع مل گیا ہے، حالانکہ جس صورت میں عرب کی متفقہ روایات کی رُو سے حضرت اسمعیل“ کا عرب میں آکر آباد ہونا ثابت ہوتا ہے اور دوسری طرف عدنان کے متعلق عرب کی تمام روایات متفق ہیں کہ وہ حضرت اسمعیل کی اولاد سے تھا تو درمیانی کڑیوں کے متعلق اختلاف اصل مسئلے پر ہر گز کوئی اثر نہیں ڈال سکتا ہے بہر حال مشہور عدنانی قبائل کا شجرہ درج ذیل ہے: (دیکھئے اگلا صفحہ) ل : زرقانی جلد اصفحه ۸۰