سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 53 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 53

۵۳ (ب) وہ قبائل جو بنو قحطان کہلاتے ہیں اور بعض روایتوں سے پتہ لگتا ہے کہ وہ حضرت ہود کی اولاد سے تھے۔بہر حال یہ عرب بائدہ کے بعد ملک میں پھیلے۔ان کا اصل وطن یمن تھا جہاں سے یہ سارے عرب میں پھیل گئے اور ان کی کئی شاخیں ہو گئیں۔عرب کے شمال میں سلطنت فارس و روم کے ساتھ علی الترتیب ملی ہوئی حیرہ اور غستان دو مشہور ریاستیں تھیں۔ان کے فرماں روا بھی بنو قحطان سے تھے۔ظہور اسلام کے وقت بنو قحطان بہت کھیل - چکے تھے اور ملک میں ان کا کافی زور تھا۔اور ملک کا ایک بڑا حصہ اُن سے آباد تھا۔مدینہ کے قبائل اوس و خزرج بھی بنو قحطان میں سے تھے۔بعض اوقات عرب عاربہ کی اصطلاح صرف بنو قحطان کے واسطے استعمال کی جاتی ہے جس کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ عرب کے قدیم اور اصلی باشندوں میں سے یہی وہ قوم تھی جو مستقل طور پر ملک میں قائم رہی۔بنو قحطان کے مشہور قبائل کا شجرہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔(دیکھئے اگلا صفحہ ) : زرقانی جلد ا صفحه ۹۲