سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 49 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 49

۴۹ آب و ہوا بھی ایک زرخیز اور خوشگوار علاقہ ہے جس میں اعلیٰ درجہ کے پھل پیدا ہوتے ہیں۔ماہرین جغرافیہ جانتے ہیں کہ عرب کو بیرونی ہوائیں دو ہی طرف سے پہنچ سکتی ہیں۔یعنی شمال اور مشرق اور جنوب مغرب سے۔مگر عرب کی ان دونوں طرفوں میں گویا خشکی ہی خشکی ہے، اس لئے یہ ہوا ئیں بھی لازماً خشک ہوتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک میں عموماً بارش کی بہت قلت ہے۔ہاں پہاڑی علاقے کچھ نہ کچھ پانی ان ہواؤں سے بھی نچوڑ لیتے ہیں۔اور اس طرح ان علاقوں میں کچھ بارش ہو جاتی ہے۔خط سرطان کا ملک کے وسط سے گزرنا بھی اس کی صحرائی حالت اور کمی بارش کی وجہ بتلا رہا ہے کیونکہ جیسا کہ جغرافیہ دانوں سے مخفی نہیں ایسا علاقہ دائمی ہواؤں کے لحاظ سے سکون کا منطقہ ہوتا ہے۔پس عام طور پر یہی کہا جائے گا کہ عرب ایک بہت خشک ملک ہے اور چونکہ کیا بوجہ اپنے محل وقوع کے اور کیا بلحاظ نوعیت اراضی کے عرب عموماً ایک بہت گرم ملک ہے، اس لئے اس کی آب و ہوا بحیثیت مجموعی گرم اور خشک کہلائے گی۔عرب میں رات اور دن کے درجہ حرارت میں بہت فرق ہوتا ہے جس کا باعث ریت کی کثرت ہے جو دن کے وقت خوب تپتی ہے اور رات کو بہت جلد اپنی گرمی چھوڑ کر خوب ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔شبنم کی کثرت بھی اسی وجہ سے ہے۔عرب میں بعض اوقات ایک قسم کی گرم ہوا چلتی ہے جسے سموم کہتے ہیں۔جب یہ ہوا چلتی ہے تو بالکل اندھیرا کر دیتی ہے اور اس میں اس قدر ریت اڑتی ہے کہ بعض اوقات اس کی وجہ سے جان اور مال کا بڑا نقصان ہوتا ہے۔موسم سرما میں ملک کے بعض حصوں میں کافی سردی پڑتی ہے؟ چنانچہ ہم آگے چل کر پڑھیں گے کہ جس موسم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ خندق پیش آیا اس میں مدینہ میں سردی کی اس قدر شدت تھی کہ لوگ سردی سے ٹھٹھرے جاتے تھے اور رات کو بستر سے اُٹھنا غیر معمولی ہمت چاہتا تھا۔مگر یہی علاقہ گرمیوں میں بھٹی کی طرح پیتا تھا۔نباتاتی پیداوار کے لحاظ سے عرب کا ملک ایک نہایت ہی غریب ملک ہے۔بعض جگہ سینکڑوں میل تک سبزی کا نشان تک نہیں ملتا اور ملک کا بیشتر حصہ خشک پہاڑیوں اور بنجر صحراؤں سے بھرا ہوا ہے۔سب سے بڑی پیداوار کھجور ہے جو قریباً سارے آبا د ملک میں ہوتی ہے اور اس کی کئی قسمیں ہیں۔عربوں کی اصل اور بڑی خوراک جس پر ان کا گزارہ ہے یہی ہے اور اس سے وہ کئی قسم کی اشیاء تیار کرتے ہیں۔عرب کے بعض حصوں میں دوسرے پھل بھی ہوتے ہیں اور جہاں پانی میسر ہے لوگوں نے اپنے باغ لگارکھے ہیں۔حجاز میں طائف اپنے باغات کے لئے خاص شہرت رکھتا تھا اور اب بھی رکھتا ہے۔پیداوار