سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 45 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 45

۴۵ مشتمل معجم البلدان مصنفہ ابو عبد اللہ یا قوت بن عبداللہ یہ کتاب دس جلدوں میں ہے اور جغرافیہ کے نہایت مفصل معلومات پر الحموی المتوفی ۵۶۲۳ ہے۔ان کے علاوہ سیرۃ کازرونی ۶۹۴ ھ ، سیرۃ مغلطائی ۷۶۲ ھ ، سیرۃ دمیاطی ۷۰۵ ھ ، سیرۃ خلاطی ۷۰۸ ھ ، سیرۃ ابن ابی طی ۶۳۰ ھ ، شرف المصطفیٰ نیشا پوری ۴۰۶ ھ ، اکتفاء ۶۳۴ ھ ، عیون الاثر لا بن سید الناس ۳۴ ۷ ھ ، نور النبر اس شرح عیون الاثر ۸۴۱ ھ ، کشف اللثام ۸۵۵ ھ ، مواہب اللد نیه ۹۲۳ ھ ، سیرة ابن عبدالبر ۴۶۳ ھ ، شرف المصطفیٰ ابن جوزی ۵۹۷ ھ ، تاریخ ابوالفداء۷۳۲ ھ وغیرہ بہت سی اور کتابیں ہیں مگر ان میں سے کئی نا پید ہیں اور جو موجود ہیں وہ عموماً اس حیثیت کی نہیں ہیں کہ مندرجہ بالا کتب کے ہوتے ہوئے کسی سند یا تشریح میں پیش کی جاسکیں۔خلاصہ بحث خلاصہ کلام یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور ابتدائی تاریخ اسلام کے لیے مندرجہ ذیل اصول ماخذ سمجھے جاتے ہیں : -1 -۲ قرآن شریف کتب تفسیر منقوله کتب حدیث لد كتب سيرة و تاريخ و مغازی ان کے باہمی مدارج اسی ترتیب سے واقع ہیں جس میں کہ انہیں اُوپر درج کیا گیا ہے یعنی سب سے زیادہ مضبوط اور سب سے زیادہ یقینی ماخذ جس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے قرآن شریف ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تئیس سالہ نبوت کی زندگی میں آہستہ آہستہ کر کے نازل ہوا اور ساتھ ساتھ ا : مختلف علوم و فنون میں اسلامی تصنیفات اور ان کے مصنفین کے حالات معلوم کرنے کے لئے دو کتابیں بہت مفید اور قابل قدر ہیں۔اعنی کتاب الفہرست مصنفہ ابن ندیم اور کتاب کشف الظنون عن اسامی الكتب والفنون مصنفہ علامہ ملا کاتب چلپی۔ان کتب سے اکثر اسلامی تصنیفات کا خواہ وہ کسی فن میں ہوں اور خواہ وہ اب تک محفوظ ہوں یا نا پید ہو چکی ہوں اور ان کے مصنفین کے حالات کا پتہ چل سکتا ہے۔اسی قسم کی ایک مستند کتاب و فیات الاعیان مصنفہ قاضی احمد بن محمد بن ابراہیم ابن خلکان ہے جس میں جملہ مشاہیر اسلام کے مختصر حالات ترتیب وار درج کئے گئے ہیں۔