سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 44 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 44

۴۴ 1- الروض الانف مصنفہ عبد الرحمن بن عبد اللہ مہیلی یہ کتاب دو جلدوں میں ہے اور سیرۃ ابنِ ۵۰۸ھ تا ۵۸۱ھ ہشام کی شرح کے طور پر لکھی گئی ہے نہایت معتبر اور مستند کتاب ہے۔۲- تاریخ الکامل مصنفہ حافظ ابن اثیر الجزری یہ کتاب بارہ ضخیم جلدوں میں ہے اور ۵۵۵ھ تا ۱۳۰ھ زیادہ تر طبری سے ماخوذ ہے اور عمدہ صورت میں مرتب شدہ ہے۔اصل سیرة کا حصہ صرف دوجلد میں آجاتا ہے۔تاريخ الخميس في مصنفہ حسین بن محمد بن حسن دیار یہ کتاب دو جلدوں میں ہے اور بہت سی احوال أنفس النفيس بکری المتوفی ۹۶۶ھ کتب کے معلومات کا مجموعہ ہے جو دلکش صورت میں مرتب کیا گیا ہے۔الله نیه -۴- شرح مواہب مصنفہ علامہ محمد بن عبد الباقی بن یہ کتاب آٹھ ضخیم جلدوں میں ہے جو یوسف الزرقانی سب کی سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم المتوفی ۱۱۲۲ھ کی سیرۃ سے متعلق ہیں۔نہایت جامع اور مستند کتاب ہے اور انتہائی تحقیق سے لکھی گئی ہے۔اس کتاب میں سیرۃ کی روایتوں کے علاوہ احادیث کے حوالے بھی کثرت کے ساتھ درج ہیں۔خاکسار کی رائے میں اس کتاب سے بڑھ کر کوئی جامع اور محققانہ مجموعہ سیرۃ میں نہیں پایا جاتا۔۵- انسان العيون في سيرة مصنفہ علی بن برہان الدین یہ کتاب جو تین جلدوں میں ہے اور محکمی ۹۷۵ تا ۱۰۴۴ھ عرف عام میں سیرۃ حلبیہ کے نام سے الامین المامون الحلمی مشہور ہے نہایت جامع کتاب ہے مگر افسوس کہ ترتیب چنداں دلکش نہیں ہے۔