سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 38 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 38

- شمائل ترمذی مصنفہ ابو عیسی محمد بن ترندی کی حدیث کا ذکر حدیث کی ذیل میں گذر عیسی ترمذی چکا ہے، مگر انہوں نے شمائل نبوی پر ایک علیحدہ ۲۰۹ھ تا ۲۷۹ھ رسالہ بھی لکھا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک اور ذاتی عادات و خصائل میں ایک مختصر مگر عمدہ تصنیف ہے۔۹ - كتاب المعارف مصنفہ عبداللہ بن یہ کتاب تاریخ عرب اور اسلام کے متعلق مسلم بن قتیبہ معلومات عامہ پر مشتمل ہے جس میں آنحضرت ۲۱۳ تا ۲۷۶ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خاص خاص اصحاب کے حالات بھی درج ہیں۔۱۰ - فتوح البلدان مصنفہ ابو جعفر احمد بن یحیی بن اس کتاب میں اُن فتوحات کا ذکر ہے جو جابر البلاذری۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلفاء کے -11 المتوفی ۲۷۹ھ ہاتھ پر ہوئیں۔مشہور اور متداول کتاب ہے۔-۱ کتاب الخراج مصنفہ قاضی ابو یوسف ابو یوسف مشہور فقیہ گذرے ہیں۔امام ابو حنیفہ یعقوب بن ابراہیم کے خاص شاگردوں میں سے تھے۔اس کتاب المتوفی ۱۸۲ھ میں انہوں نے ان ٹیکسوں وغیرہ کے مسائل اور تاریخ بیان کی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلفاء کی طرف سے مفتوح قبائل پر لگائے جاتے تھے۔۱۲- مروج الذہب مصنفہ ابوالحسن علی بن حسین اس کتاب میں دنیا کی مختلف اقوام وممالک کی مسعودی تاریخ سے ابتداء کر کے بالآ خر عرب کے حالات المتوفی ۵۳۴۶ درج کرتے ہوئے خلفائے بنو عباس تک اسلامی تاریخ کو مکمل کیا گیا ہے۔۱۳- تاریخ مکه مصنفہ ابوالولید محمد بن مکہ کی مستند اور ابتدائی تاریخ ہے۔عبدالکریم از رقی۔المتوفی ۲۲۳ھ