سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 33 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 33

۳۳ ۱۵ متفرق کتب مصنفہ احمد بن حسین بیہقی مشہور محدث ہیں حديث وسيرة ۳۸۴ھ تا ۴۵۸ھ مذکورہ بالا محد ثین کے علاوہ بھی ایسے محدث گزرے ہیں جنہوں نے باوجود بُعدِ زمانہ کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے صحابہ تک روایت کا سلسلہ پہنچا کر احادیث نقل کی ہیں یا مگر ہم نے زیادہ معروف محد ثین کے نام بعد کی فہرست میں درج کر دیئے ہیں اور اس فہرست میں بھی مؤخر الذکر محدثین کے مجموعوں میں کیا بوجہ بعد زمانہ اور کیا بوجہ احتیاط کی کمی کے کمزور اور ضعیف روایات کا حصہ زیادہ آ گیا ہے، مگر بہر حال حدیث کا یہی مجموعہ ہے جس سے ایک مؤرخ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرۃ وسوانح اور آغاز اسلام کی تاریخ کے متعلق علی قدر مراتب فائدہ اُٹھا سکتا ہے اور جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے فی الجملہ احادیث کا مجموعہ سیرت و تاریخ کی روایات سے زیادہ پختہ اور زیادہ قابلِ اعتبار ہے اور احادیث کی جو اعلیٰ کتابیں ہیں مثلاً بخاری اور مسلم ان کے مقابلہ پر تو سیرۃ کی روایات کی حیثیت بہت ہی کم ہے۔سنت اور حدیث میں فرق حدیث کی بحث ختم کرنے سے پہلے سنت کے متعلق ایک مختصر نوٹ درج کرنا نا مناسب نہ ہوگا۔سو جاننا چاہئے کہ یہ جو عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ حدیث اور سنت ہم معنی الفاظ ہیں ، یہ درست نہیں ہے بلکہ حق یہ ہے کہ حدیث اور سنت دو مختلف چیزیں ہیں کیونکہ جہاں حدیث ان لفظی روایات کا نام ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وافعال کے متعلق صحابہ سے تابعین تک اور تابعین سے تبع تابعین تک اور تبع تابعین سے ان کی بعد کی نسل تک پہنچیں اور پھر ائمہ حدیث کی تحقیق و تدقیق کے بعد کتابی صورت میں جمع ہو گئیں وہاں سنت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل یعنی تعامل کا نام ہے جو کسی لفظی روایت کے ذریعہ نہیں بلکہ مسلمانوں کے متحدہ تعامل کے ذریعہ ایک نسل سے دوسری نسل تک اور دوسری سے تیسری تک اور تیسری سے چوتھی تک پہنچا ہے اور علی ہذا القیاس۔مثلاً قرآن شریف میں نماز کا حکم ہے اور اب قطع نظر اس کے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تفاصیل کے متعلق کوئی زبانی ہدایات دی تھیں یا نہیں آپ نے ے : مثلاً ابن حبان۔سعید بن منصور ابن ابی شیبہ۔عبدالرزاق۔ابو یعلی۔ابن عدی عقیلی۔خطیب بغدادی۔ہزار۔ابن عساکر۔ابن ابی حاتم۔ابن مردویہ وغیرہ وغیرہ۔ان میں سے بعض مؤرخ بھی ہیں۔