سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 32 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 32

سے وہ کسی مجموعہ حدیث سے کم نہیں۔امام مالک فقہ کے ائمہ اربعہ میں سے ہیں۔-- مسند امام ابو حنیفہ مصنفه امام نعمان بن ثابت ابوحنیفہ فقہ کے ائمہ اربعہ میں سے سب سے بلند تر ۸۰ تا ۱۵۰ھ ہیں۔یہ محدث نہیں تھے اور نہ انہوں نے اس طرف توجہ کی مگر بعض احادیث اپنی فقہ کی بنیاد کے لئے جمع کی ہیں۔-۹- مسند امام شافعی مصنفہ امام محمد بن ادریس شافعی یہ بھی فقہ کے ائمہ اربعہ میں سے ہیں اور ان کی ۱۰۵ھ تا ۲۰۴ھ کتاب اپنی فقہ کی تائید میں چند احادیث کا مجموعہ ہے۔۱۰- مسند احمد مصنفہ امام احمد بن محمد بن حنبل" یہ بھی فقہ کے ائمہ اربعہ میں سے ہیں مگر ان کی ۱۶۱ھ تا ۲۴۱ھ احادیث کا مجموعہ بھی نہایت شاندار ہے اور حدیث کی کتابوں میں غالباً سب سے بڑا ہے مگر صحت روایت کا معیار صحاح کے برابر نہیں ہے۔11- سنن دارمی مصنفہ عبداللہ بن عبد الرحمن صحاح ستہ کے بعد اس کا مرتبہ اچھا ہے۔-۱۲ - مجم كبير واوسط وصغير دارمی ۱۸۱ھ تا ۲۵۵ھ مصنفہ سلطان بن احمد طبرانی مشہور محدث ہیں ۲۶۰ھ تا ۳۶۰ھ سنن دار قطنی مصنفہ علی بن محمد دار قطنی ۳۰۶ھ تا ۳۸۵ھ -۱۴- مستدرک حاکم مصنفہ ابوعبد الله محمد بن عبد اللہ الحاکم ۳۲۱ھ تا ۴۰۵ھ