سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 283
۲۸۳ خاتمہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِللَّهِ كه کا پہلا حصہ ختم ہوا۔خاکسار راقم الحروف خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالا تا ہے کہ اُس نے اپنے فضل و کرم سے مجھے اس کے پورا کرنے کی توفیق دی۔اب اسے اللہ تو اپنے فضل سے ایسا کر کہ تیرے بندے اسے پڑھیں اور اس سے فائدہ اٹھاویں اور تیرے برگزیدہ رسول کے پاک نمونہ پر چل کر تیری رضا حاصل کریں اور اے میرے مولا ! تو مجھے بھی توفیق عطا کر کہ میں تیری رضا کے ماتحت اس کتاب کے باقی حصوں کی تکمیل کرسکوں اور اپنے فضل کو میرے شامل حال رکھ۔وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ - أَمِينِ را قم آغم مرزا بشیر احمد