سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 242 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 242

۲۴۲ تمام علاقہ واپس چھین لیا۔یہ ہجرت کے بعد کی بات ہے۔اس واقعہ کا سرولیم میور نے اپنی کتاب میں یوں ذکر کیا ہے کہ: ’ جب فارس کی فتوحات کا سیلاب ابھی تک برابر بڑھا چلا جاتا تھا۔محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اپنی تیسویں سورۃ میں یہ پیشگوئی کی کہ عنقریب روم فارس پر غالب آئے گا اور جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں واقعات نے اس پیشگوئی کو سچا ثابت کیا۔،، قبائل عرب کو تبلیغ اسلام قبائل کے دورہ کے متعلق مختصراً اوپر ذکر کیا جا چکا ہے۔انبیاء تو کبھی بھی مایوس نہیں ہوتے مگر ظاہری حالات کے لحاظ سے مکہ کی حالت اس وقت سخت مایوس کن تھی۔قریش عداوت اور ایذا رسانی میں دن بدن ترقی کرتے جاتے تھے اور موجودہ صورت میں اُن کے مسلمان ہونے کی بظاہر بہت ہی کم امید تھی۔دوسری طرف آپ کے طائف کے سفر نے اس شہر کے متعلق بھی فی الحال کوئی امید پیدا نہیں کی تھی۔انہیں حالات کو دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دن بدن اپنی توجہ کو دیگر قبائل عرب کی طرف زیادہ پھیرتے جاتے تھے اور چونکہ قبائل کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ یہ تھا کہ حج کے موقع پر مکہ اور منیٰ میں اور اشھر حرم کے دیگر ایام میں عکاظ ، مجتنہ اور ذ والمجاز کے میلوں کے موقع پر ان کے پاس جا کر تبلیغ کی جاوے، اس لیے آپ نے ان موقعوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا شروع کیا اور کثرت کے ساتھ قبائل کا دورہ شروع کر دیا۔بعض اوقات حضرت ابو بکر اور حضرت علی یا زید بن حارثہ بھی آپ کے ساتھ ہوتے تھے۔مگر جیسا کہ بیان کیا جاچکا ہے قریش نے اس میں بھی روک ٹوک شروع کر دی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی چچا ابولہب نے تو گویا اپنا یہ معمول کر لیا تھا کہ جہاں آپ تشریف لے جاتے وہ آپ کے پیچھے پیچھے جاتا اور جب آپ اپنی تقریر شروع فرماتے تو وہ شور کرنے لگتا اور لوگوں سے کہتا کہ اس کی بات نہ مانو کیونکہ یہ اپنے دین سے پھر گیا ہے اور تمہارا دین بھی بگاڑنا چاہتا ہے۔لوگ جب دیکھتے کہ آپ کے اپنے رشتہ دار ہی آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو وہ بھی تکذیب کرتے۔اور بعض وقت ہنسی اور مذاق بھی اڑاتے۔ابولہب کے علاوہ ابو جہل نے بھی کئی دفعہ آپ کے پیچھے جا کر لوگوں کو آپ سے بدظن کرنے کی کوشش کی چنانچہ ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ : ترمذی تفسیر سورۃ روم میں جلدا و جیم برس انسائیکلو پیڈیا حالات ہرقل و تذ کرہ بائی زین ٹائین ایمپائر : لائف آف محمد صفحه ۱۱۹ : ابن ہشام باب عَرْضُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفْسَهُ عَلَى الْقَبَائِلِ : ابن سعد