سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 122
۱۲۲ آپ کے دعویٰ نبوت سے پہلے پیدا ہو چکی تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ابوالقاسم آپ کے بڑے بیٹے قاسم کے نام پر تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نرینہ اولا دسب بچپن میں ہی فوت ہوگئی۔مگر لڑکیاں سب بڑی ہوئیں اور اسلام لائیں ، لیکن سوائے چھوٹی لڑکی فاطمتہ الزہرا کے باقی کسی لڑکی کی نسل نہیں چلی۔بڑی لڑکی زینب ابوالعاص بن ربیع کے ساتھ بیاہی گئیں جو حضرت خدیجہ کے عزیزوں میں سے تھے۔ابوالعاص کے ہاں زینب کے بطن سے ایک لڑکا علی اور ایک لڑکی امامہ پیدا ہوئے۔لڑکا تو بچپن میں ہی فوت ہو گیا ،مگرلڈ کی بڑی ہوئی اور حضرت فاطمہ کی وفات کے بعد حضرت علی کے عقد میں آئی ، مگر اس کی نسل نہیں چلی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم امامہ کو بہت عزیز رکھتے تھے۔ابو العاص ہجرت کے کئی سال بعد تک اسلام نہیں لائے۔جس کی وجہ سے زینب کو بھی بعض تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔زینب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی فوت ہو گئیں۔رقیہ اور اُم کلثوم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی چا ابولہب کے دولڑکوں متنبہ اور عتیبہ کے عقد میں آئیں مگر اسلام کے زمانہ میں جب ابولہب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت مخالفت کی تو پیشتر اس کے کہ رخصتانہ ہوتا یہ دونوں نکاح فسخ ہو گئے۔اس کے بعد رقیہ اور ام کلثوم یکے بعد دیگرے حضرت عثمان بن عفان کے نکاح میں آئیں ، جس کی وجہ سے اُن کو ذوالنورین یعنی دونو روں والا کہتے ہیں مگر ان دونوں کی نسل نہیں چلی۔یعنی رقیہ کے بطن سے تو ایک لڑکا عبد اللہ پیدا ہوکر فوت ہو گیا اور ام کلثوم کے کوئی اولا دہی نہیں ہوئی۔رقیہ کا جنگ بدر کے زمانہ میں اور ام کلثوم کا فتح مکہ کے بعد انتقال ہو گیا۔سب سے چھوٹی صاحبزادی حضرت فاطمہ تھیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ عزیز تھیں۔یہ ہجرت کے بعد حضرت علیؓ کے عقد میں آئیں اور انہی کے بطن سے حضرت امام حسن اور حسین پیدا ہوئے جن کی اولا دستید کہلاتی ہے۔حضرت فاطمہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے چھ ماہ بعد فوت ہوئیں یا حضرت خدیجہ کی اولاد جو اُن کے پہلے دو خاوندوں سے تھی وہ دولڑکوں ہند اور ہالہ اور ایک لڑکی ھند پر مشتمل تھی جو خدا کے فضل سے سب مسلمان ہو گئے تھے۔کعبہ کی جدید تعمیر تعمیر کعبہ کا واقعہ باب دوم میں کسی قدر تفصیل کے ساتھ بیان کیا جا چکا ہے چونکہ کعبہ کی عمارت کو کسی وجہ سے نقصان پہنچ گیا تھا ، اس لیے قریش نے اسے گرا کر پھر۔لے : ابن ہشام وابن سعد وزرقانی