سیرت حضرت اماں جان — Page 3
3 ۱۸۶۵ء ۱۸۷۱ء: مختصر سوانح حضرت اماں جان سیدہ نصرت جہان بیگم آپ حضرت سید میر ناصر نواب صاحب دہلوی کے ہاں ۱۸۶۵ء میں پیدا ہوئیں۔آپ نے چھ سال کی عمر میں گھر کی چاردیواری میں قرآن کریم اور اردو نوشت و خواند کی تعلیم شروع کی۔جو آپ کے والد ماجد حضرت میر ناصر نواب دہلوی نے خود ہی شروع کرائی۔۱۸۸۴ء: حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے شادی ۱۷ نومبر ۱۸۸۴ء ۲۷ محرم ۱۳۰۲ھ بروز سوموار دہلی میں مولوی نذیرحسین صاحب دہلوی نے گیارہ سوروپے حق مہر پر نکاح پڑھایا ۱۵ را پریل ۱۸۸۶ء: حضرت صاحبزادی عصمت صاحبہ کی پیدائش (وفات جولائی ۱۸۹۱ء) جون ۱۸۸۷ء: ۱۹رجون ۱۸۸۷ء کو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام مع حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ انبالہ چھاؤنی تشریف لے گئے۔جہاں کہ حضرت سید میر ناصر نواب صاحب دہلوی ان دنوں ملازم تھے۔۲ ۷ اگست ۱۸۸۷ء: