سیرت حضرت اماں جان — Page 315
315 يتزوج ويولدله جس مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی خبر مبر صادق صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دی ہے۔اس کے متعلق یہ بھی فرمایا ہے۔يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُلَهُ۔یعنی مسیح جب آئے گا۔تو وہ نکاح کرے گا۔اور اس کے اولا د بھی ہوگی۔ایک حدیث میں اس بات کو بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ: لا مهدى الا عيسى یعنی جس الامام المہدی کی آمد کی خبر دی گئی ہے۔وہ وہی ہے جس کا دوسرا نام عیسی ہے۔اگر غور کیا جائے تو ایک ہی موعود کے ان دونوں ناموں کی وجہ کھل جاتی ہے۔مہدی اس لحاظ سے نام رکھا گیا ہے کہ وہ موعود ایک پہلو سے امتی ہوگا۔اور عیسی اس لئے کہ وہ موعود ایک پہلو سے نبی ہوگا۔وہ مسیح ہو گا مگر مسیح موسوی نہیں بلکہ مسیح محمدی ہوگا۔مسیح موسوی صرف بنی اسرائیل کے لئے اور شریعت موسوی کے احیاء کے لئے آیا تھا۔کیونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام صرف بنی اسرائیل کے لئے ہی تھے۔مسیح محمدی شریعت محمدی کے احیا کیلئے اور تمام عالم کے لئے آئے گا۔کیونکہ محمد رسول اللہ اللہ رحمۃ للعالمین ہیں۔دونوں میں یہ تو ایک کام کی وسعت کا فرق ہے۔اس کے ساتھ ہی دونوں میں ایک بین ظاہری فرق یہ بھی ہوگا۔کہ جہاں مسیح موسوی نے نکاح کیا تھا۔اور کوئی اولاد پیدا نہیں کی تھی۔وہاں مسیح محمدی علیہ السلام نکاح بھی کرے گا اور اس کے اولاد دبھی ہوگی۔کیونکہ رسول کریم ﷺ کی یہ بھی حدیث صحیح ہے کہ: النِّكَاحُ سُنَّتِي فَمَنْ لَمْ يَعْمَلُ بِسُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي مسیح محمدی محمد رسول اللہ کا امتی اور اس نے آپ ہی میں سے ہونا تھا اس لئے آسمان پر ضروری ٹھہرایا گیا کہ يَتَزَوَّجُ وَيُوْلَدُلَهُ ضرور نکاح کریگا۔اور ضرور اولاد پیدا کرے گا حضرت ولی نعمت اللہ شاہ علیہ الرحمۃ کی مشہور ومعروف پیشگوئی سے بھی جو یقینا آپ نے اللہ تعالیٰ سے علم پا کر ہی کی ہے۔مخبر صادق عے کی مندرجہ بالا پیشگوئی کی تائید