سیرت حضرت اماں جان — Page 298
298 حضرت اُم المومنین (از مکرم محترم عبد السلام صاحب اخترایم۔اے۔پروفیسر جامعتہ المبشرين ربوہ) اے میچ پاک کے خُلق مقدس کی امیں ! حشر تک زندہ رہے گا تیرا نام دلنشیں ! زندہ جاوید ہے تیرا وجود ذی وقار بے سہاروں کا سہا راغم کے ماروں کی پکار منبع جود و کرم تھی معدنِ صدق وصفا پیکر جذب و محبت۔خُوگر صبر و رضا آج بھی اُس درد کی لذت مٹا سکتا ہے کون؟ تیرے احسانات کو دل سے بھلا سکتا ہے کون؟ اب بھی خونِ دل میں موجوں کی روانی تجھ سے ہے! ملت احمد میں جوشِ زندگانی تجھ سے ہے کوئی شے بھی جلوہ حق کو چھپا سکتی نہیں ان مبارک ہستیوں پر موت آ سکتی نہیں ! جلوه خورشید جب تک دہر پر چھایا رہے اے خدا۔اُن پر ہمیشہ نور کا سایہ رہے۔