سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 262 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 262

262 شعائر اللہ کا احترام حضرت مولانا ظہور حسین صاحب مجاہد بخارہ خاکسار کی والدہ صاحبہ بیان کرتی ہیں۔کہ ایک مرتبہ حضرت میر محمد اسمعیل صاحب نے مظفر گز سے اطلاع بھجوائی کہ دوسرے صبح علی الصبح حضرت اماں جان اور آپ بمع اہل وعیال ملتان تشریف لائیں گے۔اور ملتان میں مدفون ائمہ سلف کے مزاروں پر بغرض دعا تشریف لے جائیں گے۔چنانچہ حسب اطلاع مظفر گڑھ سے حضرت اماں جان اور حضرت ماموں جان جمع اہل وعیال تشریف لائے۔چنانچہ سب مستورات اور خاکسار کے ابا جی اور چند اور خدام حضرت اماں جان کے ہمرکاب ملتا ن کے پرانے قلعہ پر آئے اور بزرگان کے مزاروں کے اندر جا کر حضرت اماں جان نے ہاتھ اٹھا کر دعا فرمائی۔۱۴۲ ملک غلام نبی صاحب آف ڈسکہ ایک دفعہ ایک آدمی نے باغ کا پھل جب ابھی آموں کو پو ر ہی پڑا تھا۔چھ صدر و پیہ میری معرفت کہلا بھیجا۔میں نے حضرت اماں جان کی خدمت میں عرض کی۔تو جواباً فرمایا۔یہ ناجائز ہے۔جب آموں کو پھل لگ گیا تو وہ بہت تھوڑے روپیہ میں بگا۔وہی آدمی منشی صاحب کو کہنے لگا۔کہ اس وقت چھ صد روپیہ لے لیتے تو اچھا تھا۔اب کتنے روپیہ کم ہیں۔منشی صاحب نے جواب دیا۔کہ بھائی جب حضرت اماں جان اس کو ناجائز سمجھتی ہیں۔اور وہ ناجائز ہے۔تو ایسے روپیہ کو کیا کرنا۔گویا اسلام کے حکموں کی ہر طرح پابند غریبوں یتیموں کی ہمدرد اور پرورش کرنے والی ۱۴۳