سیرت حضرت اماں جان — Page 261
261 سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت و عقیدت حضرت مولوی محمد جی صاحب حضرت اماں جان حضرت اقدس کی پاکیزہ زندگی کی سب سے زیادہ گواہ صادق تھیں۔آپ نے دعویٰ کی تصدیق کی اور حقیقت بھری گفتگو سے خدا کے مسیح کی تسلی کا پہلا ذریعہ بنیں۔حضرت اقدس سفر میں ہوتے تو اماں جان کو ان کا خیال رہتا۔ایک دفعہ حضرت اقدس علیہ السلام گورداسپور سے مع حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے یکہ میں سوار تشریف لا رہے تھے۔خاکسار نے نہر کے کنارے ملاقات کی اور پھر قادیان میں خبر دی۔حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا نے خوشخبری سن کر ایک روپیہ انعام دیا۔۱۴۰ مکرم محمد عبداللہ صاحب نبیرہ حضرت حاجی محمد موسیٰ صاحب نیلا گنبد لاہور حضرت اُم المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا اللہ تعالیٰ کی ہزار ہزار رحمتیں اور برکتیں آپ پر نازل ہوں۔ہمارے خاندان پر بڑی شفقت فرمایا کرتی تھیں۔آپ کی تشریف آوری پر ہم میں سے ہر ایک یہی محسوس کرتا۔کہ ہمارے لئے عید کا چاند طلوع ہو گیا ہے۔باوجودیکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دنیا بھر کی عورتوں پر تفوق عطا فر مایا تھا۔آپ اپنے خدام سے بڑے ہی لطف و کرم کا سلوک فرماتیں۔اکثر بار جب آپ لا ہور تشریف لائیں۔تو جہاں بھی قیام فرمایا۔رقعہ یا پیغام بھیج کر دادی جان اور والدہ صاحبہ یا ان میں سے کسی ایک کو یاد فرما تیں۔اور اس طرح انہیں خدمت کی برکت حاصل ہوتی۔جب کبھی بھی آپ نیلا گنبد تشریف لائیں تو مکان میں داخل ہوتے ہی فرماتیں کٹڑیو تہاڈا کی حال اے مکان کے کھلے حصہ میں قیام فرماتیں اور انفرادی طور پر حال دریافت فرماتیں۔ہمارے خاندان کے بعض افراد نے عرض کیا۔کہ اماں جان بہما را مکان تنگ ہے اور آپ کے تشریف رکھنے کے شایان شان نہیں دعا فرماویں اللہ تعالیٰ ہمیں بہتر مکان عطا کرے۔فرمایا نہیں! یہ مکان تمہارے لئے بڑا برکت والا ہے۔کیونکہ یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لا چکے ہیں۔اس مکان کو نہ چھوڑنا۔۱۴۱