سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 258 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 258

258 تھی۔آخر میں اس نے کچھ ایسی بات کہی۔گویا کہ کسی علاج سے فائدہ نہ ہوا۔مگر فلاں تدبیر سے اب اسے آرام ہوا۔اماں جان نے اسی پر وقار انداز سے فرمایا۔” تم یہ کیوں نہیں کہتیں۔کہ اس تدبیر سے منشائے الہی شامل حال ہوا۔اب اس کے فضل سے آرام ہے۔‘۱۳۳ عزیز بخت صاحبہ اہلیہ حضرت مولانا غلام رسول را جیکی صاحب ایک دفعہ ہم چاروں بہشتی مقبرہ مزار مبارک پر دعا کے لئے گئیں۔نواب بیگم نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے مزار سے کچھ مٹی لے کر کھائی اور باقی کپڑے میں باندھ لی۔میں نے کہا کہ ایسا کرنا شرک ہے۔اُس بہن نے جواب دیا کہ میرے بچے چھوٹی عمر میں مرجاتے ہیں شاید اس مٹی کی برکت سے بچ جائیں۔شام کی نماز کے بعد جب ہم حضرت اماں جان کے ساتھ کھانا کھانے لگیں تو میں نے اس بات کا ذکر کیا۔حضرت اُم المومنین یہ سن کر سخت ناراض ہوئیں اور آپ کا چہرہ غصہ سے سرخ ہو گیا۔آپ نے اس عورت سے دریافت فرمایا: جب اس نے اقرار کیا تو آپ نے تختی سے فرمایا کہ یہ شرک ہے۔جومٹی کھالی ہے وہ تو واپس نہیں ہو سکتی لیکن جو کپڑے میں باندھی ہے وہ فورا باہر پھینک دو۔اور تو بہ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام شرک مٹانے کے لئے آئے تھے مشرک بنانے کے لئے نہیں۔تیرے بیٹے زندہ رہیں گے چھوٹی عمر میں نہ مریں گے۔اللہ تعالیٰ نے واقعی ایسا فضل فرمایا کہ اس کے بعد نواب بیگم کے ہاں چھ بچے ہوئے اور زندہ رہے ۱۳۴