سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 38 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 38

38 وصال آپ کے وصال پر روز نامہ الفضل لاہور میں حسب ذیل اطلاع شائع ہوئی۔حضرت سیدۃ النساء ام المومنین رضی اللہ تعالی عنہا کا انتقال إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ نماز جنازہ منگل کے روز صبح ۵ بجے ربوہ میں ادا کی جائے گی۔دارہ الفضل نہایت رنج والم کے ساتھ یہ خبر شائع کر رہا ہے کہ سیدۃ النساء حضرت اُم المومنین نصرت جہاں بیگم رضی اللہ تعالے عنہا ۲۰ را پریل کی رات یعنی اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ساڑھے گیارہ بجے دارالہجرت ربوہ میں اس جہان فانی سے رحلت فرما گئیں انا لله وانا اليه راجعون نماز جنازہ منگل کے روز ۲۲ / اپریل کو صبح ۵ بجے ربوہ میں ادا کی جائے گی۔گزشتہ شب جناب ناظر صاحب اعلیٰ نے اس اندوہناک خبر پر مشتمل ربوہ سے حسب ذیل تا ر ارسال فرمایا: ر بوه ۲۰/۲۱ اپریل (سوا بارہ بجے شب ) حضرت اُم المومنین رضی اللہ عنہا آج شب ساڑھے گیارہ بجے انتقال فرماگئیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔نماز جنازہ منگل کو صبح ۵ بجے ادا کی جائے گی۔تار کے انگریزی الفاظ درج ذیل ہیں : "Hazrat Ummulmomeneen passed away eleven thirty tonight innalillah۔Janaza 5 :am Tuesday morning" نیز آج صبح سوا آٹھ بجے ریڈیو پاکستان لاہور نے حضرت ممدوحہ کی وفات کی خبر حسب ذیل الفاظ میں نشر کی : ہم افسوس سے اعلان کرتے ہیں کہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب کی زوجه محتر مہ گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے ربوہ میں انتقال کر گئیں۔آپ جماعت احمدیہ کے