سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 260 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 260

260 نقاہت کی وجہ سے آنکھیں بند کئے لیٹی ہوئی تھیں۔مغرب کی اذان ہوئی۔آمنہ بیگم صاحبہ (جن کو حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا نے ہی بچپن سے پرورش کیا تھا) نے عرض کیا۔اماں جان اذان ہوگئی ہے۔آپ نے اپنا ہاتھ اٹھا کر سرہانے کی طرف مار کر تیم کیا۔اور نماز کی نیت باندھی۔۱۳۷ مکرمہ امۃ الرحم صاحبہ بنت حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی ایک عظیم الشان خوبی حضرت اُم المومنین میں خاکسارہ نے دیکھی ہے کہ باوجود کثرت مشاغل اور ذمہ داریوں کے نماز نہایت التزام کے ساتھ اول وقت میں ادا فرماتیں اور پیرانہ سالی میں بھی جبکہ آپ کی عمر ستر سال کے لگ بھگ تھی میں نے دیکھا آپ کھڑی ہو کر نماز نہایت اطمینان کے ساتھ ادافرمایا کرتیں۔۱۳۸ اہلیہ خان بہادر ابوالہاشم خان صاحب ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ عاجزہ اپنی پہلی لڑکی کی پیدائش کے بعد پہلی دفعہ حضرت اماں جان کی خدمت میں دعا کے لئے حاضر ہوئی۔بہت دیر تک ان کے پاس ان کی نماز کے اختتام تک بیٹھی رہی۔حضرت اماں جان نماز پڑھ کر دوبارہ آئیں۔تو ہم سے دریافت فرمایا کہ لڑکیو! کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے۔ہم نے کہا بچے نے پیشاب یا پاخانہ کیا ہوگا گھر چل کر پڑھ لیں گے۔فرمانے لگیں۔بچوں کے بہانہ سے نماز ضائع نہ کیا کرو۔اس طرح بچے خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب ہوتے ہیں۔بچہ تو خدا کا ایک انعام ہے۔آج تک جو بھی نماز کے لئے بچہ کا بہانہ کرتا ہے۔۱۳۹