سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 259 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 259

259 عبادات مکرمہ حمیدہ صابرہ صاحبہ دختر ڈاکٹر فیض علی صابر صاحب تلاوت قرآن کریم سے آپ کو عشق تھا۔قادیان میں بہت دفعہ میں نے آپ کو قرآن کریم پڑھتے دیکھا اور سنا۔زندگی کے آخری سالوں میں جب آپ خود تلاوت نہ فرماسکتی تھیں۔دوسروں سے قرآن کریم سنتیں۔عصر کے وقت آمنہ بیگم صاحبہ آپ کو قرآن کریم سناتیں۔یہ آپ کی قرآن کریم سے محبت ہی تھی کہ آخری وقت میں آپ نے قرآن کریم سننے کی خواہش فرمائی۔۱۳۵ محترمه آمنه بیگم اہلیہ نیک محمد خان غزنوی صاحب حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر اللہ تعالیٰ کی ہزار ہار حمتیں اور درود نازل ہوں اور آپ کے درجات کو اللہ تعالیٰ بلند سے بلند تر فرمائے۔آپ ہر وقت باوضور ہیں یہاں تک کہ آپ بیماری اور سخت کمزوری میں بھی بار بار تکیہ یا پلنگ کی پٹی پر ہاتھ مار کر اپنے چہرہ مبارک پر بطور تیم فرما تھیں۔یہ اس وقت کی بات ہے جبکہ آپ کی کمزوری انتہا کو پہنچی ہوئی تھی۔حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا نماز نہایت خشوع و خضوع سے اولین وقت میں ادا فرما تیں اور قادیان میں نوافل بیت الدعا میں ادافرما ئیں۔مغرب کی نماز سے لے کر عشاء کی نماز تک کے وقت میں آپ دعا اور عبادت میں مصروف رہتیں۔ہر وقت حضرت اماں جان کی زبان مبارک پر سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ العظيم اور يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ نَسْتَغِيْتُ کے دعائیہ کلمات رہتے۔۳۶ مکرمہ حمیده صابرہ صاحبہ بنت ڈاکٹر فیض علی صابر صاحب حضرت اماں جان نماز کا اولین وقت میں ادا کرنے کی عادی تھیں۔اذان سنتے ہی نماز کی تیاری میں مصروف ہو جاتیں۔اور نہایت ہی احسن طور پر نماز ادا کرتیں۔میں نے سینکڑوں دفعہ آپ کو نماز پڑھتے دیکھا ہے۔اس آخری بیماری میں بھی جب ایک غیر احمدی خاتون کو ساتھ لے کر حضرت اماں جان کے گھر گئی۔میں آپ کو دیکھنے کے لئے آپ کے کمرہ میں داخل ہوئی۔آپ