سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 231 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 231

231 بیچاری کو اس کا علم تک نہ تھا۔اس پر بہت ناراضگی کا اظہار فرمایا۔اور کہا کہ تم نے بے حق بدظنی سے کام لیا ہے ایسا نہیں چاہئے۔۸۸ از مکرمہ بیگم صاحبہ ڈاکٹر بدرالدین صاحب مشرقی افریقہ حضرت اماں جان (رضی اللہ عنہا ) کسی کی خواہش کور دنہ فرمایا کرتی تھیں ایک دفعہ میں آپ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تبرک مانگا تو آپ نے دینے کا وعدہ فرمایا۔اگلے دن اپنی کسی خادمہ کے ہاتھ حضور علیہ السلام کا تبرک بھی بھیجا اور ساتھ ہی کچھ سنتو تحفہ مرحمت فرمائے اور کہلا بھیجا کہ ایسا اچھا تبرک میں کسی کسی کو دیتی ہوں۔عام طور پر میں لوگوں کو گرم کپڑے والا تبرک ہی دیتی ہوں لیکن تمہیں یہ سوتی کپڑے والا بھیج رہی ہوں فخر اللہ احسن الجزا۔۸۹