سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 155 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 155

155 (۳) ایک بار مولانا مولوی عبداللطیف صاحب فاضل بہاولپوری کے بھتیجا کی بیوی دار امسح قادیان حاضر ہوئیں۔حضرت اماں جان نے ان سے دریافت فرمایا کہ وہ کس کی بیوی اور بہو ہیں۔انہوں نے عرض کیا مولوی عبد اللطیف صاحب کی۔حضرت اماں جان فرمانے لگیں مولوی عبداللطیف شہید کی ؟ اس پر انہوں نے عرض کیا نہیں اماں جان۔بہاولپوری مولوی عبداللطیف صاحب کی۔آپ نے مجھے شہید کے نام سے یاد فر مایا۔اور حضرت مولوی محمد اسمعیل رضی اللہ عنہ تو صرف شہید کے نام سے پکارا کرتے تھے۔اس پر میں نے دوبارہ یہ تعارفی نام رکھ لیا ہے۔تا کہ مجھے ان بزرگوں کی یاد کبھی فراموش نہ ہو اور ہمیشہ ان پر درود پڑھتار ہوں۔اور میں اکثر درود شریف کے الفاظ میں حضرت میر محمد اسمعیل حضرت اماں جان حضرت میر محمد اسحاق ، حضرت نانا جان، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ، حضرت نانی جان رضی اللہ عنہا اجمعین کے لئے۔۔۔۔دعا کرتا ہوں۔اللہ تبارک تعالیٰ قبول فرمائے۔اے اللہ ! میری سب سے بڑی خواہش اور دعا یہی ہے کہ تو مجھے جنت العلیا میں ان کی معیت بخشے اور مجھے قوی امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذرہ نوازی سے میری یہ دعا قبول فرمائے گا۔وھوارحم الرحمین۔۲۴ رض