سیرت حضرت اماں جان — Page 142
142 طیبہ کا اجمالی نقشہ آپ بہنوں کے سامنے یوں رکھتی ہوں: آپ بہت صدقہ و خیرات کرنے والی۔ہر چندہ میں شریک ہونے والی۔اول وقت اور پوری توجہ اور انہماک سے پنجوقتہ نماز ادا کرنے والی تھیں۔اور صحت وقوت کے زمانہ میں تہجد کا التزام رکھتی تھیں۔خدا کے خوف سے معمور۔صفائی پسند۔شاعر با مذاق۔زمانہ جہالت کی باتوں سے دور۔گھر کی عمدہ منتظم۔اولاد پر از حد شفیق۔خاوند کی فرمانبردار اور کینہ نہ رکھنے والی خاتون تھیں۔غرض آپ کا اٹھنا بیٹھنا۔کھانا پینا سونا جاگنا۔رہنا سہنا اور آپ کا مرنا جینا سب کچھ خدا تعالیٰ ہی کے لئے تھا۔اور آپ کا مبارک وجود ان محترم اور پر عظمت ہستیوں میں سے تھا جو بجا طور پر یہ کہہ سکتی ہیں: إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ العَلَمِيْنَ اے مادر مہربان! تجھ پر سلام۔اے ام المومنین ! تجھ پر درود۔اے نصرت جہاں بیگم رہتی دنیا تک تیرا نام روشن رہے۔آمین یارب العلمین ۱۸ العلا الاد