سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 113 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 113

113 مَسْجِد ا آج حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے دست مبارک سے تمام دنیا میں مساجد تیار ہوکر آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کو سچا ثابت کر رہے ہیں۔ہمارے محمود نے اپنی اسلامی خدمت کو ایک عجیب لطیف رنگ میں اپنے اس شعر میں بیان فرمایا ہے کہ میدان عشق میں ہیں رہے پیش پیش وہ محمود بن گئے وہ بنے ایاز ہم تعلیم وتربیت ساتواں احسان آں سیدہ کا یہ ہے کہ اپنے پیارے مسیح کی مفارقت کے بعد نیب ہونے کی حالت میں چوالیس سال زندہ رہیں اور وہ روح الصدق دنیا میں پھونکے رکھی اور تربیت جسمانی اور روحانی اولاد کی گویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عمر کو چوالیس سال لمبا کر دیا۔معلوم ہوتا ہے کہ بکر و ثیب کا الہام اسی غرض سے کیا گیا تھا کہ بکر ہونے کی حالت میں تو نسل مطہرہ جنے گی اور مجیب ہونے کی حالت میں اُس نسل کی تربیت کریں گی یہ دونوں کام ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے تھے بلکہ اپنے نانا جان صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایسے وقت میں جبکہ عالم اسلام پر اندھیرا چھایا ہوا تھا۔اسلام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا اور ہر مذہب وملت کے لوگوں کو للکارا کہ آؤ اور اپنے مذہب کا اسلام سے مقابلہ کرو اور ایسے روشن دلائل اسلام کی صداقت برتری اور زندہ مذہب ہونے کی پیش کئے کہ دنیا ششدر رہ گئی اور تن تنہا اس تن خاکی کو اس جانکا ہی کے کام میں لگا دیا حتی کہ خدا اور اس کے فرشتے آسمان سے آپ کی مدد کے لئے اُتر آئے آپ اس کام میں تھک کر چور ہو گئے۔آخر ارحم الراحمین کا رحم جوش میں آیا اور آپ کو اپنے پاس بلا لیا کہ آپ نے فرض کو ادا کر دیا ہے اور اب آپ مزید وقت کے لئے اس مشقت کو برداشت کرنے کے لائق نہیں رہے نیز آپ کو اس وقت کے آنے سے پہلے اٹھا لیا جس میں وہ حالات پیدا ہوئے جو سخت تکلیف دہ تھے۔لیکن ساتھ ہی آپ کو قدرت ثانیہ کے ظہور کی بشارت دیدی اور آپ کے قلب کو سکنیت بخش۔دی وہ کیا ہے قدرت ثانیہ یہی سیدہ ام المومنین اور آپکا پیارا محمود ان دونوں ماں اور بیٹے نے اپنی