سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 107 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 107

107 اخلاق جمیلہ - اوصاف حمیدہ روایات و تاثرات حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب) خدائے تعالیٰ کے فضل و رحم کے ساتھ ھو الناصر سیدہ حضرت ام المومنین رضی اللہ عنہا کے اوصاف حمیدہ آج احباب جماعت سے پوشیدہ نہیں ہیں تا ہم میں بھی تعمیل ارشاد کچھ بیان کر کے اس نیک کام میں حصہ لیتا ہوں تا شاید اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کی پردہ پوشی فرماتے ہوئے انجام بخیر فرمادے۔میں اکتوبر ۱۹۱۸ء میں جبکہ سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز انفلوئنزا سے شدید بیمار تھے اور بہت کمزور ہو گئے تھے یہاں تک کہ حضور نے وصیت بھی لکھوادی تھی ، طبی خادم کی حیثیت سے حضور کے قدموں میں حاضر ہوا سوا تین ماہ تک اماں جان والے دالان میں حضور کے پاس موجود رہا جبکہ اور کوئی تیسرا شخص کمرہ میں نہ ہوتا تھا۔ان دنوں میں میری حیثیت خادم کی بھی تھی اور مہمان کی بھی۔سیدہ حضرت اُم المومنین اُس دالان کے قریب دوسرے کمرہ میں رہتی تھیں جس کا محن وہی تھا جو دالان کا صحن تھا میرا یہ سوا تین ماہ کا وقت ایسے گزر گیا جیسے میں اپنے ہی گھر میں ہوں آرام اس سے بھی زیادہ ملا۔مشفقانہ سلوک اس کے بعد فروری ۱۹۱۹ء میں حسب منشاء حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ مستقل طور پر قادیان آگیا اور مجھے رہائش کے لئے حضرت نواب ( محمد علی خان ) صاحب رضی اللہ عنہ کا شہر والا اونچا مکان مل گیا اور تاوقت پارٹیشن میں اُسی مکان میں مقیم رہا۔اس مکان کا ایک دروازہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکان کے چھوٹے صحن میں کھلتا تھا جس کے آگے لکڑی کی چھوٹی سیڑھی لگی رہتی تھی اور اس میں اس دروازہ سے حضور کی دوائی وغیرہ پہنچایا کرتا تھا اور بسا اوقات اس دروازہ سے حضور کو دیکھنے کے لئے جایا کرتا تھا۔اور میرا گز رحضور اماں جان