سیرت حضرت اماں جان — Page 4
4 حضرت صاحبزادہ بشیر اول کی پیدائش (وفات ۴ / نومبر ۱۸۸۸ء) مئی ۱۸۸۸ء: سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام مع اہل بیت حضرت اماں جان ، صاحبزادہ بشیر اول کے علاج و معالجہ کے سلسلہ میں چند ایام بٹالہ میں مقیم رہے۔۳ ۱۲/ جنوری ۱۸۸۹ء: حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی ولادت۔فروری مارچ ۱۸۸۹ء: حضرت مسیح موعود علیہ السلام مع حضرت اماں جان لدھیانہ میں مقیم رہے۔وہاں آپ نے ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء کو بیعت لینے کا آغاز فرمایا۔حضرت میر ناصر نواب صاحب ان ایام میں محلہ اقبال گنج لدھیانہ میں مقیم تھے۔ہے۔اکتوبر نومبر ۱۸۸۹ء: حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلوی کے ہاں لدھیانہ میں تشریف لے گئیں۔نومبر ۱۸۸۹ء میں حضرت اماں جان لدھیانہ میں سخت بیمار ہوگئیں۔چنانچہ آپ کی تیمار داری کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام ٫۵رنومبر ۱۸۸۹ء کو لدھیانہ تشریف لے گئے۔۱۸۹۱ء: حضرت صاحبزادی شوکت صاحبہ کی ولادت۔۲۰ را پریل ۱۸۹۳ء: حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی ولادت۔نومبر دسمبر ۱۸۹۳ء: ۱۸۹۴ء: نومبر ۱۸۹۳ء میں حضرت اماں جان حضرت میر ناصر نواب صاحب کے ہاں فیروز پور چھاؤنی تشریف لے گئیں۔وہاں آپ نے قریباً ایک ماہ قیام فرمایا۔بعد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی فیروز پور چھاؤنی تشریف لے گئے۔جہاں آپ نے قریباً پچیس ایام قیام فرمایا۔حضرت میر ناصر نواب صاحب اور حضرت نانی اماں جان والدہ ماجدہ حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ ہجرت کر کے قادیان تشریف لے آئیں۔ے