سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 207 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 207

207 آئیں۔میں نے ان سے ساری بات عرض کی۔میری بات سن کر مائی کا کو اندر چلی گئیں اور تھوڑی دیر کے بعد آئیں اور کہنے لگیں کہ حضرت اُم المومنین نے فرمایا کہ ہم نے دعوت کا وقت تبدیل کر کے ساڑھے نو کر دیا ہے۔آپ اب دعا کے لئے بیت الدعا میں جاسکتے ہیں۔اس واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے خدام کا کتنا احساس تھا اور بعض دفعہ آپ ان کے مفاد کے لئے اپنے پروگرام کو بھی تبدیل کر دیتی تھیں۔اللہ تعالیٰ آپ پر ہزاروں ہزار برکات نازل فرمائے۔آمین۔۵۱ مکرم عبدالمجید خان صاحب ریاست قلات بلوچستان تحریر کرتے ہیں جب ہم دونوں بھائی شادی کے بعد شاہجہانپور سے اپنی اپنی بیویوں کو قادیان لائے۔یہ قریب ۱۹۱۰ء کا واقعہ ہے۔تو دوسرے روز دعوتِ ولیمہ کا ہم نے انتظام کیا۔علاوہ خاندان کے بہت سے آدمی بھی کھانے میں شریک ہوئے۔جب ہم کھانے سے فارغ ہو چکے تو حضرت اُم المومنین تشریف لائیں اور ولیمہ کا خرچ میری والدہ کو دیا کہ صفیہ کی اماں یہ دعوت ولیمہ میری طرف سے سمجھو۔میری والدہ نے عرض کیا کہ خرچ تو ہم کر چکے ہیں آپ کیوں تکلیف کرتی ہیں۔مگر آپ نے کہا کہ نہیں اس میں میری خوشی ہے۔اور ہم سب کے لئے بہت بہت دعائیں کیں۔ان کی دعاؤں کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے ہم پر بہت بہت فضل کئے ہیں۔ہم پھولے نہیں سماتے۔ہم دونوں کی بیویاں ہندوستان کی رسم کے بموجب گھونگٹ کئے سر جھکائے بیٹھی رہتیں۔آپ نے یہ گھونگٹ اُٹھوادیا۔آپ روزانہ آکر ان کے پاس بیٹھتیں اور خوب میٹھی میٹھی باتیں کرتیں اور بہت خوش ہوا کرتیں۔ان ایام میں ہم حضور کے گھر میں ہی رہا کرتے تھے اور بہت سالوں تک رہے۔جب پہلی دفعہ میری بیوی ربوہ آپ کو ملنے گئی تو دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔ہمارے خاندان کی ایک ایک خاتون کی خیریت دریافت کی۔سب کے لئے دعائیں کرتی جاتیں۔اللہ اللہ کیا نیک مزاج خوش خلق تھیں۔اے اللہ تو ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔آمین۔ہمارے خاندان پر آپ کے بہت بہت احسان ہیں۔جن کو ہم فراموش نہیں کر سکتے۔۵۲۔مکرمہ آمنہ بیگم اہلیہ کرامت اللہ صاحب کراچی ایک دن کا ذکر ہے کہ باورچی خانہ میں ہی تشریف لے آئیں اور فرمایا میں بیٹھ کر گرم گرم بھلا کا کھاؤں گی۔یہاں زیادہ مزہ آئے گا۔والدہ محترمہ نے اس خیال سے کہ باورچی خانہ