سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 244 of 315

سیرت طیبہ — Page 244

۲۴۴ ۶۸ میں اسلام کے چونسٹھ تبلیغی مراکز قائم ہو چکے ہیں جن میں ایک سو اٹھارہ احمدی مبلغ دن رات اسلام کی تبلیغ میں لگے ہوئے ہیں۔ان میں سے اڑسٹھ پاکستانی ہیں جو مرکز کی طرف سے بھجوائے گئے ہیں اور پچاس ایسے ہیں جن کو لوکل طور پر تبلیغ کے کام میں لگایا گیا ہے۔اور یہ لوگ بھاڑے کے ٹو نہیں ہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دلی ذوق و شوق سے دینی تعلیم حاصل کر کے اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کر رکھی ہیں اور یہ لوگ إِلَّا مَا شَاءَ اللہ خدا کے فضل سے رینیون کی مقدس جماعت میں داخل ہیں جن کی قرآن مجید خاص طور پر تعریف فرماتا ہے۔یہی تیز رفتاری خدا کے فضل سے دیگر سامانِ جہاد کی تیاری میں نظر آتی ہے چنانچہ اس وقت تک جماعتِ احمدیہ کی کوشش سے خدائے واحد کی عبادت کے لئے مختلف بیرونی ملکوں میں گزشتہ چند سالوں میں دو سو نوے مسجد میں تعمیر ہو چکی ہیں۔اسی طرح یورپ اور امریکہ اور افریقہ میں جماعت احمدیہ کی قائم کردہ نئی درسگاہوں کی تعداد چوالیس ہے اور جماعت کی طرف سے بیرونی ملکوں میں شائع ہونے والے تبلیغی اخباروں اور رسالوں کی تعدادا نہیں ہے جو پاکستانی اور ہندوستانی اخباروں کے علاوہ ہے اور قرآن مجید کے جو ترجمے اس وقت تک یورپین۔۔۔۔اور افریقن زبانوں میں جماعتِ احمدیہ کی طرف سے تیار کئے جاچکے ہیں ان کی تعداد گیارہ ہے جن میں سے پانچ چھپ چکے ہیں اور بقیہ کے چھپنے کا انتظام کیا جارہا ہے۔اور دیگر کثیر التعداد دینی لٹریچر اس کے علاوہ ہے۔اور خدا کے فضل سے یہ سلسلہ دن بدن وسیع ہوتا جارہا ہے اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا سے علم پا کر فرماتے ہیں کہ