سیرت طیبہ — Page 211
۲۱۱ کردیا اور اس وقت میں نے دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبرکھلی ہوئی ہے اور آپ میرے سامنے اپنے پورے روحانی جمال کے ساتھ تشریف رکھتے ہیں۔ایک اور موقع پر بھی مجھے حضرت مسیح موعود نے خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا اور عرض کیا کہ حضور اس کی بیعت قبول فرمائیں۔چنانچہ میں نے حضرت مسیح موعود کے سامنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی۔بیعت کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے از راہ نصیحت فرمایا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ تمام نیکیوں کو اختیار کرو اور تمام بدیوں سے بچ کر رہو۔“ 66 (اصحاب احمد جلد ۴ ص ۱۲۸) یہ وہ عظیم الشان روحانی تاثیر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاک توجہ سے پیدا ہوئی اور اس کے نتیجے میں حضرت منشی ظفر احمد صاحب کے لئے رسولِ مقبول کی زیارت کا ایک لمبا سلسلہ شروع ہو گیا۔اور گویا حضرت مسیح موعود کے دل کی خواہش اور آنکھ کے اشارے نے منشی صاحب موصوف پر روحانی فیوض کا غیر معمولی دروازہ کھول دیا۔کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ آنانکه خاک را بنظر کیمیا کنند آیا بود که گوشه چشم بما کنند یعنی خدا کے بعض پاک بندے ایسے ہوتے ہیں کہ اپنی ایک نظر سے مٹی کو سونا بنادیتے ہیں۔کاش کسی ایسے بزرگ کی اچٹتی ہوئی نظر ہم پر بھی پڑ جائے۔وہ برگزیدہ لوگ جنہوں نے اس قسم کے نشانات معاہدہ کئے اور اس قسم کے