سیرت طیبہ — Page 203
پھیلے گا اور دنیا میں اسلام سے مراد یہی سلسلہ ہوگا۔یہ باتیں انسان کی باتیں نہیں۔یہ اس خدا کی وحی ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں اور دوسری جگہ فرماتے ہیں (تحفہ گولٹر و بیہ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۹۰) میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔“ تذكرة الشهادتین روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۷) (۱۴) بعض درمیانی باتوں کے ذکر کے بعد میں پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عربی دانی کے اعجاز کے بیان کی طرف لوٹتا ہوں۔، میں بیان کر چکا ہوں کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص الخاص تائید و نصرت سے حضرت مسیح موعود کو حضور کی درسی تعلیم کی کمی اور عربی علم کی ظاہری بے بضاعتی کے باوجود عربی زبان میں کمال عطا کیا اور معجزانہ طور پر چالیس ہزار عربی لغات کے علم سے نوازا تو اس کے بعد حضور نے عربی میں کثیر التعداد فصیح و بلیغ کتابیں تصنیف فرما ئیں جو عدیم المثال نظم و نثر کے محاسن سے معمور تھیں جن کا جواب لانے سے ہندوستان اور عرب کے علماء اور فصحاء عاجز تھے مگر ابھی تک حضور نے عربی زبان میں کبھی تقریر نہیں فرمائی تھی اور نہ اس کے لئے کوئی موقعہ ہی پیش آیا تھا۔لیکن اب اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے ۱۹۰۰ء مطابق ۱۳۱۷ ھ میں اس کا بھی ایک بہت عمدہ موقع پیدا کر دیا۔یہ عربی تقریر جو حضور نے