سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 154 of 315

سیرت طیبہ — Page 154

۱۵۴ ان کی تجدید ہوئی اور انہوں نے اس زمانہ کے تقاضوں کے مطابق ایک نئی روشنی پائی تا کہ اسلام کا بول بالا ہو اور جماعت احمدیہ کے ذریعہ دنیا کے کناروں تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نور پھیل جائے اور حضرت مسیح موعود کا یہ الہام اپنی کامل شان اور جلال کے ساتھ پورا ہو کہ ” بخرام که وقت تو نزد یک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد پس اے عزیز و اور دوستو! اپنے قدموں میں مضبوطی پیدا کرو کہ ایک بہت بلند مینار کی چڑھائی آپ کا انتظار کر رہی ہے۔وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ - خاکسار مرزا بشیر احمد ربوه ۱۷ دسمبر ۱۹۶۰ء