سیرت طیبہ — Page 36
۳۶ وسلم پر ایسے ناپاک حملے کئے جائیں۔پس اے میرے آسمانی آقا! تو ہم پر اپنی رحمت اور نصرت کی نظر فرما اور ہمیں اس ابتلاء عظیم سے نجات بخش۔“ ترجمه عربی عبارت آئینہ کمالات اسلام اصل عربی عبارت یہ ہے تَحَتُوا لِلرَّسُوْلِ الْكَرِيمِ بُهْتَانَاتٍ وَأَضَلُّوا خَلْقًا كَثِيرًا بِتِلْكَ الْإِ فَتَرَاءِ وَ مَا أَذًى قَلْبِي شَيْءٍ كَاسْتِهْزَائِهِمْ فِي شَأْنِ الْمُصْطَفَى وَجَرْحِهِمْ فِي عِرْضِ خَيْرِ الْوَرى وَ وَاللهِ لَوْ قُتِلَتْ جَمِيعُ صِبْيَانِي وَ اولادِى وَاحْفَادِى بِأَعْيُنِنِي وَ قُطَّعَتْ أَيْدِي وَ أَرْجُلِي وَ أُخْرِجَتِ الْحَدَقَةُ مِنْ عَيْنِي وَ ابْعِدُتُ مِنْ كُلِّ مُرَادِي وَ أَونِي وَارَني مَا كَانَ عَلَى اشَقُ مِنْ ذَالِكَ رَبِّ انْظُرُ إِلَيْنَا وَ إِلَى مَا ابْتُلِينَا 66 آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۵) (IM) کیا اس زمانہ میں اس غیرت اور اس فدائیت کی کوئی مثال پیش کی جاسکتی ہے؟ اور یہ صرف منہ کا دعویٰ نہیں تھا بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساری زندگی اور زندگی کا ہر چھوٹا اور بڑا واقعہ اس عظیم الشان فدائیت پر عملی گواہ تھا جسے آپ کے مخالف بھی شدید مخالفت کے باوجود قبول کرنے کے لئے مجبور تھے چنانچہ آپ کی وفات پر جو تعزیتی مقالہ امرتسر کے غیر احمدی اخبار وکیل نے لکھا اس میں مقالہ نگار لکھتا ہے۔