سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 311 of 315

سیرت طیبہ — Page 311

نہیں رہے گی (یعنی روحانی رنگ میں اس کا نام ونشان تک مٹ جائے گا )۔مجھ میں کون داخل ہوتا ہے؟ وہی جو بدی کو چھوڑتا ہے اور نیکی کو اختیار کرتا ہے اور کچی کو چھوڑتا اور راستی پر قدم مارتا ہے اور شیطان کی غلامی سے آزاد ہوتا اور خدا تعالیٰ کا ایک بندہ مطیع بن جاتا ہے۔ہر ایک جو ایسا کرتا ہے وہ مجھ میں 66 ہے اور میں اُس میں ہوں۔“ فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۴) خدا کرے کہ ہم اور ہماری نسلیں ہمیشہ ہمیش حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درخت وجود کی سرسبز شاخیں بن کر رہیں اور ہمارے ذریعہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام نامی اور اسماء گرامی چارا کناف عالم میں فتح و ظفر کے نقاروں کے ساتھ گونجیں اور خدا کا یہ کلام اپنی شان کے ساتھ پورا ہو کہ پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد " امين يَا رَبَّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِينَ خاکسار مرزا بشیر احمد ربوه ۲۸ / دسمبر ۱۹۶۲ء