سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 282 of 315

سیرت طیبہ — Page 282

۲۸۲ دلچسپ رنگ میں بیان کرنے کی طاقت پائی ہے بلکہ محض سرسری مطالعہ اور سرسری انتخاب کے نتیجہ میں جو عام روایتیں میرے علم میں آئیں انہیں سادہ زبان میں بیان کر دیا ہے۔آگے اللہ تعالیٰ انسان کی زبان اور قلم میں تا خیر ڈالنے والا ہے اور میں اسی سے بہتری کی امید رکھتا ہوا اپنے دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر وہ ان حالات میں میرے اس مجموعہ میں کوئی خامی یا کمزوری دیکھیں تو مجھے معذور تصور فرما ئیں۔اور اگر کوئی خوبی پائیں تو اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں اور صحت کی کنجی خدا کے ہاتھ میں ہے اور وہی اپنے فضل سے سنانے والے کو صحت کے ساتھ سنانے اور اپنے بیان میں اثر پیدا کرنے کی توفیق دے سکتا ہے اور وہی ہے جو سننے والوں کے دل و دماغ کی کھڑکیاں کھولنے کی طاقت رکھتا ہے۔بس اسی جملہ معترضہ کے ساتھ میں اپنے اصل مضمون کی طرف رجوع کرتے ہوئے اپنے بقیہ مضمون کو مختصر طور پر بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔وَمَا تَوْفِيقِی إِلَّا بِاللهِ الْعَظِيمِ - (IA) میں اپنی گزشتہ سال کی تقریر میں اقتداری معجزات کی تشریح کے متعلق کچھ بیان کر چکا ہوں۔ایسے معجزات خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی وحی والہام کے نزول کے بغیر محض ایک مرسل یزدانی کی روحانی قوت سے وجود میں آتے ہیں اور اس کی صداقت