سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 21 of 315

سیرت طیبہ — Page 21

۲۱ عشق رسول (1) محبت الہی کے بعد دوسرے نمبر پر عشق رسول کا سوال آتا ہے سو اس میدان میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مقام عدیم المثال تھا۔آپ اپنے ایک شعر میں فرماتے ہیں کہ:۔بعد از خدا بعشق محمد مخمرم گر کفر ایں بود بخدا سخت کا فرم (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۵) د یعنی میں خدا کے بعد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں مخمور ہوں۔اگر میرا یہ عشق کسی کی نظر میں کفر ہے تو خدا کی قسم میں ایک سخت کافر انسان ہوں۔“ (٢) یہ خاکسار حضرت مسیح موعود کے گھر میں پیدا ہوا اور یہ خدا کی ایک عظیم الشان نعمت ہے جس کے شکریہ کے لئے میری زبان میں طاقت نہیں بلکہ حق یہ ہے کہ میرے