سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 210 of 315

سیرت طیبہ — Page 210

حاضر الوقت احمدیوں کی روایتوں کے ذریعہ بعض باتیں ضرور منظر عام پر آ گئی ہیں۔چنانچہ جو واقعہ اب میں بیان کرنے لگا ہوں وہ بھی اسی قسم کے چھوٹے چھوٹے واقعات میں سے ہے جو مرسل یزدانی کی روحانی توجہ اور خدا تعالیٰ کی غیبی نصرت کی شعاعوں سے معمور ہیں۔حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی بیان کرتے ہیں کہ جب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کے بعد لدھیانہ میں ٹھہرا ہوا تھا تو ایک صوفی منش شخص نے چند سوالات کے بعد حضرت مسیح موعود سے دریافت کیا کہ کیا آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بھی کر سکتے ہیں؟ حضرت مسیح موعود نے جواب میں فرمایا کہ اس کے لئے مناسبت شرط ہے“ اور پھر میری طرف منہ کر کے فرمایا یا جس پر خدا کا فضل ہو جائے“ حضرت منشی ظفر احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ اسی رات مجھے خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی۔(اصحاب احمد جلد ۴ ص ۹۲) منشی صاحب موصوف فرماتے ہیں کہ اس کے بعد بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا اور توجہ سے مجھے کئی دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی۔چنانچہ منشی صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود مجھے خواب میں اپنے ساتھ مدینہ منورہ لے گئے۔میں مزار مبارک کی جالیوں کے اندر سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنا چاہتا تھا مگر معلوم ہوا کہ یہ جالی میرے قد سے زیادہ اونچی ہے اس پر حضرت مسیح موعود نے میری دونوں بغلوں میں اپنے ہاتھوں کا سہارا دے کر مجھے اونچا