سیرت طیبہ — Page 209
دکھاتارہتا ہے۔۲۰۹ مگر یا درکھنا چاہیئے کہ خدا کے مامور ومرسل نعوذ باللہ مداری نہیں ہوتے کہ یونہی تماشے کے طور پر ایسے شعبدے دکھاتے پھریں بلکہ جب کوئی حقیقی ضرورت پیدا ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ فوراً سامنے آکر اپنے بندوں کے بوجھ اُٹھا لیتا ہے اور ان کی حفاظت فرماتا اور ان کی مدد کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک نہایت پیارا شعر ہے کہ جب حق کے دشمن خدا کے ماموروں اور مرسلوں کو تنگ کرتے اور ذلیل کرنے کے درپے ہوتے ہیں اور صداقت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے تو اس وقت خدا اپنی غیر محدود غیبی طاقتوں کے ساتھ آگے آجاتا ہے اور کہتا ہے یہ تو بندہ عالی جناب ہے مجھ سے لڑ واگر تمہیں لڑنے کی تاب ہے براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۶) (MM) اس قسم کی غیر معمولی غیبی نصرت کی مثالیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ایک دو نہیں۔دس ہیں نہیں بلکہ سینکڑوں ملتی ہیں۔مگر چونکہ سنت اللہ کے مطابق اس قسم کے عام واقعات عمو نا محدود قسم کی پرائیویٹ مجلسوں میں یا خاص دوستوں میں ظاہر ہوتے ہیں اس لئے جہاں حضرت مسیح موعود نے اپنی کتابوں میں اپنے خاص معجزات کا ذکر کیا ہے وہاں اس قسم کے عام خوارق کے ذکر کی ضرورت نہیں سمجھی۔البتہ