سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 145 of 315

سیرت طیبہ — Page 145

۱۴۵ اللہ اللہ ! کیا شانِ دلربائی ہے کہ ایک طرف اتنی قربانی کہ مسکراتے ہوئے خدا کے رستہ میں ہتھکڑی پہننے کے لئے تیار ہیں اور دوسری طرف خدا کی نصرت پر ایسا بھروسہ کہ پولیس ہتھکڑیاں لے کر دروازے پر کھڑی ہے اور کس بے اعتنائی سے فرماتے ہیں کہ ’ایسا نہیں ہوگا میرا خدا مجھے اس رسوائی سے بچائے گا۔“ (۲۸) اس موقعہ پر مجھے حضرت مسیح موعود کے بے نظیر توکل کا ایک اور واقعہ بھی یاد آ گیا۔یہی حضرت مولوی عبد الکریم صاحب اپنے ایک خط میں فرماتے ہیں کہ ایک مجلس میں تو کل کی بات چل پڑی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا میں اپنے قلب کی عجیب کیفیت پاتا ہوں جب سخت حبس ہوتا ہے اور گرمی کمال شدت کو پہنچتی ہے تو لوگ وثوق سے بارش کی امید رکھتے ہیں۔ایسا ہی جب میں اپنی صندوقچی کو خالی دیکھتا ہوں تو مجھے خدا کے فضل پر یقین واثق ہوتا ہے کہ اب یہ بھرے گی۔اور ایسا ہی ہوتا ہے۔“ اور پھر خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر فرمایا کہ ” جب میرا کیسہ خالی ہوتا ہے تو جو ذوق اور سرور اللہ تعالیٰ پر توکل کا مجھے اس وقت حاصل ہوتا ہے میں اس کی کیفیت بیان نہیں کرسکتا۔اور یہ حالت