سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 15 of 315

سیرت طیبہ — Page 15

۱۵ دوستو! میں خدا کے ساتھ حضرت مسیح موعود کی بے نظیر محبت اور پھر حضرت مسیح موعود کے ساتھ خدا کی لازوال محبت کی ایک بہت چھوٹی سی جھلک آپ کو دکھا رہا ہوں۔اب اس پیج کو اپنے دلوں میں پیدا کرنا اور پھر اس پودے کو خدائی محبت کے پانی سے پروان چڑھانا آپ لوگوں کا کام ہے۔قرآن کے اس زریں ارشاد کو کبھی نہ بھولو کہ :۔الَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلهِ (سورة بقرة :۱۶۲) یعنی مومنوں کے دلوں میں خدا کی محبت سب دوسری محبتوں پر غالب ہونی چاہیئے۔(1+) محبت الہی کے متعلق حضرت مسیح موعود ایک جگہ ایسے رنگ میں گفتگو فرماتے ہیں کہ گویا آپ اس محبت کی شراب طہور میں مخمور ہو کر اپنے خدا سے ہمکلام ہورہے ہیں۔فرماتے ہیں۔میں ان نشانوں کو شمار نہیں کر سکتا جو مجھے معلوم ہیں۔( مگر دنیا انہیں نہیں دیکھتی لیکن اے میرے خدا! میں تجھے پہچانتا ہوں کہ تو ہی میرا خدا ہے اس لئے میری روح تیرے نام سے ایسی اچھلتی ہے جیسا کہ ایک شیر خوار بچہ ماں کے دیکھنے سے اچھلتا ہے) لیکن اکثر لوگوں نے مجھے نہیں پہنچانا اور نہ قبول کیا۔“ تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۱۱) دوسری جگہ اللہ تعالیٰ کو گواہ رکھ کر فرماتے ہیں۔