سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 109 of 315

سیرت طیبہ — Page 109

1+9 صاحب نے بتایا کہ مجھے مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی نے بھجوایا ہے کہ حضرت مسیح موعود کہ خدمت میں حاضر ہو کر یہ خوشخبری سناؤں کہ فلاں شہر میں ایک غیر احمدی مولوی کے ساتھ مولوی صاحب کا مناظرہ ہوا ہے اور مولوی صاحب نے اسے مناظرہ میں شکست فاش دی ہے اور بہت رگیدا اور لاجواب کر دیا۔مفتی صاحب بیان کرتے ہیں کہ جب میں نے حضرت مسیح موعود کی خدمت میں یہ بات پہنچائی تو حضور نے مسکرا کر فرمایا میں اس زور دار دستک سے سمجھا تھا کہ یورپ مسلمان ہو گیا ہے اور یہ اس کی خبر لائے ہیں۔“ (سیرۃ المہدی روایت ۲ ، ۳ ذکر حبیب مرتبہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب ) یہ غالبا ایک وقتی لطیفہ کی بات تھی مگر اس سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یورپ کے مسلمان ہونے کا اتنا خیال تھا کہ آپ اپنے لئے حقیقی خوشی صرف اس بات میں سمجھتے تھے کہ مسیحیت کا بت ٹوٹے اور یورپ اسلام کے حلقہ بگوشوں میں شامل ہو جائے۔اسی زبر دست جذ بہ بلکہ خدائی القاء کے ماتحت اپنی ایک نظم میں فرماتے ہیں: آسمان پر دعوت حق کے لئے ایک جوش ہے ہو رہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اتار آرہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج نبض پھر چلنے لگی مردوں کی ناگہ زندہ وار